بنگلورو 26 اکتوبر 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ اندرونی جنوبی کرناٹک میں اگلے پانچ دنوں تک شدید بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ اس نے پیشین گوئی کی ہے کہ ساحلی کرناٹک میں اگلے تین سے چار دنوں تک اسی طرح کے موسمی حالات برقرار رہیں گے۔جنوبی ہندوستان کے کئی حصوں میں بارش سے نقصان ہو رہا ہے۔ کرناٹک کے مختلف حصوں، خاص طور پر ملناڈ اور ساحلی علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل بارش ہوئی ہے۔ فی الحال بارش کچھ دنوں سے نہیں ہورہی ہے لیکن موسم ابرآلود ضرور ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے بنگلورو، چکبالا پور، چکمنگلور، ہاسن، کوڈاگو، میسورو، جنوبی کرناٹکا اور شیواموگا اضلاع میں درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ دریں اثنا، اتوار کو آئی ایم ڈی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پڑوسی ریاست کیرالہ میں جمعرات تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ چار اضلاع کولم، پٹھانمتھیٹا، کوٹائم اور اڈوکی میں منگل کے لیے اورنج الرٹ (بھاری سے بہت زیادہ بارش) جاری کیا گیا ۔
Share this post
