ساحلی کرناٹک میں اگلے تین سے چار دنوں میں بھاری بارش کے امکانات : ایلو الرٹ جاری

coastal karnataka,

بنگلورو:12؍ جون 2023(فکروخبرنیوز) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے تین سے چار دنوں تک ساحلی کرناٹک کے بیشتر حصوں میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ ساحلی اضلاع دکشن کنڑ، اڈپی اور اترا کنڑ میں 14 جون تک مانسون کی بارش کے پیش نظر ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بحیرہ عرب میں جانے سے گریز کریں کیونکہ سمندری طوفان کے 13 جون تک ساحلی اضلاع میں 40-45 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

جنوب مغربی مانسون اگلے دو دنوں میں ریاست کے بیشتر حصوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں کل سے بارش ہو رہی ہے۔ ریاست میں اگلے تین سے چار دنوں تک بھاری بارش کے امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں آج اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Share this post

Loading...