ساحلی کرناٹکا میں گجا طوفان نے دی دستک ، منڈگوڈ میں ایک خاتون ہلاک ،دو دنوں تک بارش کی پیشن گوئی

منگلورو 19؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) تمل ناڈو میں تباہی مچانے والے گجا طوفون نے کل ساحلی کرناٹک سمیت اترکنڑا کے کئی ایک اضلاع میں دستک دی۔ ساحلی کرناٹکا کے تینوں میں اضلاع کے کئی ایک علاقوں میں بارش ہوئی اور بجلی گرنے سے نقصانات بھی ہوئے۔ منڈگوڈ تعلقہ میں بجلی گرنے سے ایک خاتون اس کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئی۔ مہلوک خاتون کی شناخت لکشماوا ہیملپا لکشمانی (60) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ایک اور خاتون جس کی شناخت گورما تمپا لکشمانی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے زخمی ہوگئی ہے۔مذکورہ اضلاع کے علاوہ ریاست کے دیگر علاقوں میں کثرت سے بارش ہوئی ہے جن میں قابلِ ذکر بنگلور سٹی ، سداپور ، بیلگاوی اور اترا کنڑا کے دیگر تعلقات بھی شامل ہیں۔ بارش کے ساتھ تیز ہوا بھی رہی،محکمۂ موسمیات نے ساحلی کرناٹکا میں مزید دو روز سے تیز ہوا کے ساتھ بارش کے امکانات کا اظہارکیا ہے۔

Share this post

Loading...