کنداپور 30؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) ہندو اور مسلمان آپس میں ہر گز نہ لڑیں ، حالات بتارہے ہیں کہ ساحلی کرناٹکا کے عوام ہندوتوا کے شکار ہورہے ہیں ، ہندوتواہم بی جے پی سے زیادہ جانتے ہیں اور ہندوتوا کے سلسلہ میں ہم ان سے ایک قدم آگے ہیں ، بی جے پی ہمیشہ جذباتی افکار کے ساتھ انتخابات لڑتی آرہی ہے ، اوریہاں بی جے پی لیڈران ہماری حکومت گرنے کے خواب عوام کو دکھارہے ہیں، خدا ہی جانتا ہے کہ ہم کتنا وقت برسرِ اقتدار رہیں گے۔ ان باتوں کا اظہار ریاستی وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے کیا ۔ وہ تراسی میں منعقدہ ایک عوام جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ کماربنگارپا پر لگے الزامات پر بات چیت کے دوارن انہوں نے کہا کہ یہ ان کا نجی مسئلہ ہے ،اب الیکشن کے دوران میں ترقی کی بات کروں گا اور میں تمام حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔ اس دوران انہو ں نے کئی ایک باتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بی جے پی کو ہندو توا کو مدعا پر سیاست کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے جال میں نہ پھنسنے کی نصیحت بھی کی ۔
Share this post
