ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش تھمنے کا نہیں لے رہی ، دکشنا کنڑا اور اڈپی اضلاع میں کل بروز جمعہ بھی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان

mangalore, udupi, rain, heavy rain

منگلورو06 جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے آرہا۔ دکشنا کنڑا اور اڈپی میں جاری موسلادھار بارش کے پیش نظر متعلقہ ضلع انتظامیہ نے جمعہ 7 جولائی کو دکشنا کنڑا، اُڈپی کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ڈی کے اور اڈپی کے متعلقہ ڈپٹی کمشنر ملائی موگلن اور کرما راؤ نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے 7 جولائی کو تمام آنگن واڑی مراکز، سرکاری اور نجی پرائمری اور ہائی اسکولوں اور پری یونیورسٹی کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ عوام کو مسلسل بارش سے پیدا ہونے والے خطرات سے محفوظ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ والدین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پانی سے بھرے نشیبی علاقوں، تالابوں، دریا کے کناروں اور ساحلوں کے قریب جانے سے روکیں۔

Share this post

Loading...