بنگلورو 27جون2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) گذشتہ کئی روز سے ساحلی کرناٹکا میں بارش نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جون کے آخری ہفتہ میں اس علاقہ میں بھاری بارش ہوتی ہے لیکن امسال شروع میں ہوئی بارش سے عوام کو پانی سے پیدا ہونے والی مشکلات سے تو چھٹکارا ملا لیکن اب بارش نہ ہونے سے آئندہ دنوں میں ہونے والے نقصانات کااندازہ ہونے لگا ہے۔
ٹمکوروضلع کے کونیگل میں 14 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ جمعہ کے روز دن کے اوقات میں گرمی کا بھی احساس ہوا اور ادھرچند دنوں سے بارش نہ ہونے سے گرمی سے لوگ پریشان ہوتے نظر آرہے ہیں۔
ان حالات میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بارش کے امکانات ہیں جس کو دیکھتے ہوئے 27 سے 29 جون تک اورینچ الرٹ اور 30 جون اور یکم جولائی کو ایلوالرٹ جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اورینج الرٹ کا آج پہلا دن ہے اور بھٹکل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بارش کے امکانات بھی نظر نہیں آئے ۔
ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
