ساحلی علاقوں میں بڑھتی قتل وغارت گری کی واردات

پولیس افسران نے یہ بیان بھی دیاہے کہ حملہ آوروں نے پہلے کہ تیز دھار چاقو کا استعمال کرنے کے بعد پھر پتھر سے سر کچلا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واردات منگل اور بدھ کی درمیانی شب یا منگل کے صبح انجام دی گئی ہے ۔ پولیس کو ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں ملا ہے ۔ پولیس کمشنر آر ہتیندرا ، ڈپٹی پولیس کمشنر وشنو وردھرن نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد ثبوت اکھٹا کرلیے ہیں ۔ اروا پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 


 

دو مختلف سڑک حادثات میں ایک شخص ہلاک ، تین افراد شدید زخمی 

بنٹوال 23؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) تیز رفتاکار بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے کی وجہ سے ایک بچہ سمیت تین افراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات بنٹوال تعلقہ کے کن ینا گاؤں میں دو دن قبل پیش آئی ہے ۔ زخمیوں کی شناخت عبدالرحمن ، زبیر ، اور حسن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کہ یہ کاسرگوڈ ضلع کے اپلا گاؤں سے اڈیور کی جانب جارہے تھے۔ کا ر جب ایک موڑ پر پہنچی تو ڈرائیور کے ہاتھ سے کار بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کوایک نجی اسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دوسرا سڑک حاثہ کل تیلپاڑی کے قریب پیش آیا جس میں ایک ایون ڈیسوزا (46) مقیم گنجی مٹ نامی شخص سخت زخمی ہوا اور اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑدیا۔ ایون کے بیٹے نے کہا کہ اس کے والد کی کار تلپاڑی سے واپسی کے دوران ایک تیز رفتار لاری سے ٹکراگئی تھی ۔ ملحوظ رہے کہ ایون منگلور کے مضافاتی علاقے بچپے میں ایک کرایہ کے مکان میں رہتا تھا ۔ بچپے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...