اس دوران صدیق نے ایک سوال کا جواب دینے سے ایک اور کوئز مقابلہ کے شریک نتیش نے ناراضگی جتاتے ہوئے صدیق کو دھمکی بھی دے ڈالی ۔ معاملہ کو پرنسپال نے رفع دفع بھی کرایا لیکن اس کے باوجود کالج کیمپس میں گھس کر نوجوانوں کی جانب سے صدیق کو تشدد کا نشانہ بنائے جانا تشویشناک ہے۔ صدیق کی جانب سے درج شدہ معاملہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمین دو بائک پر سوار کالج کیمپس میں آئے اور اس کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے بری طرح زدوکوب کیا ۔ بنٹوال پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مذکورہ معاملہ پر اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والی نجی تنظیموں نے پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی علاقوں میں آئے دن اکثریتی طبقہ کی غنڈہ گردی عروج ہے۔ مذکورہ واردات سے چار روز قبل بھی ایک نوجوان کے والد پر مویشیوں کے نقل وحمل کا الزام لگا کر بنٹوال گورنمنٹ کالج کے ایک طالب علم کو اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے چند نوجوانوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔
Share this post
