ساحلی اضلاع ایلو الرٹ پر

منگلورو، 15 مئی، 2024: محکمہ موسمیات نے ساحلی اضلاع میں 20 مئی تک ایلو الرٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے دوران ضلع کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

اتراکنڑا ضلع کے کئی علاقوں میں کل رات بارش ہوئی ہے جس میں کمٹہ سمیت اس کے مضافاتی علاقے بھی شامل ہے۔

سلیا اور سمپاجے علاقے کے کئی حصوں میں منگل کو اچھی بارش ہوئی۔ منگلورو میں بدھ کی صبح ہلکی بارش ہوئی۔ سمندر میں بھی اونچی لہریں دیکھیں جارہی ہیں۔

Share this post

Loading...