منگلورو 12 اگست2024 (فکروخبرنیوز) ابھی بارش کا موسم ختم بھی نہیں ہوا لیکن ساحلی اضلاع میں سالانہ بارش اپنے ہدف کو پہنچ رہی ہے۔
ڈائجی ورلڈ میں شائع خبر کے مطابق اس ساحلی پٹی میں جون اور ستمبر کے درمیان 3,101 ملی میٹر بارش کی توقع ہے۔ لیکن 9 اگست تک پوری پٹی میں پہلے ہی 2,939 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق دکشینا کنڑ میں 17% زائد بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اُڈپی اور اترا کنڑ میں بالترتیب 20% اور 42% اضافی بارش ہوئی۔ مجموعی طور پراس وقت تک معمول کی 2,268 ملی میٹر کے بجائے تینوں اضلاع میں 2,939 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 30 فیصد اضافہ ہے۔
مانسون 30 مئی کو کیرالہ میں داخل ہوا اور 2 جون تک ساحلی کرناٹک تک پہنچ گیا۔ جنوبی کنڑ اور اڈپی اضلاع میں جون کے وسط تک بھاری بارش نہیں ہوئی۔ جولائی میں ہی بارش کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال ساحلی علاقے میں 19 فیصد بارش کی کمی دیکھی گئی تھی ، 9 اگست 2023 تک 15 فیصد کمی تھی لیکن اس سال بارش میں اوسط سے 30 فیصد تک اضافہ درج کیا گیا ہے۔
Share this post
