بھٹکل 23 جولائی، 2023: کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (KSNDMC) کے مطابق ہفتہ کی رات ساحلی کرناٹک کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی اور یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کرناٹک کے شمالی علاقوں میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔
اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر کے اعلان کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے ضلع کے تمام سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے ہفتے کی شام ساحلی کرناٹک میں اورنج الرٹ جاری کیا تھا اور بھاری بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
ساحلی اضلاع کے کئی علاقوں میں درختوں کے گرنے اور بجلی کے کھمبوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
Share this post
