بھٹکل 08؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) بھارت بند کے دوران اترا کنڑا ، جنوبی کنیرا اور ضلع اڈپی میں بند کا ملا جلا رد عمل دیکھنے کو ملا۔ کچھ دکانیں بند نظر آئیں اور کچھ پر بند کا کچھ خاص اثر دکھائی نہیں دیا۔ کے ایس آر ٹی سی بس سرویس اور نجی بس سرویس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اعلان کے باوجود سڑکوں پر بسیں دوڑتی ہوئیں نظر آئیں اور رکشہ سرویس بھی معمول کے مطابق جاری رہی۔ لیکن تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی رہی۔ بھٹکل شہر میں بند کا کوئی خاص اثر نظر نہیں آیا۔ ٹرافک معمول کے مطابق جاری رہی اور ہر قسم کی دکانیں بھی کھلی رہیں۔ سڑکوں پر رکشہ بھی معمول کے مطابق جاری رہے۔ کل ملا کر ساحلی علاقوں کے ان تینوں اضلاع میں بند کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔
Share this post
