اور گیند لینے جب یہ نوجوان وہاں پہنچے تو اکثریتی طبقے کے نوجوان غنڈہ گردی پر اُتر آئے اور سمندر سے نکل جانے کو کہا ۔ اس بات کو لے کر دونوں فریقوں میں تنازعہ بڑھ گیا اور پھر دیکھتے دیکھتے جمع ہوئے ہجو م کو منتشر کرنے کے پولس کو لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا ۔ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے چار افراد کوحراست میں لیا ہے جن کی شناخت واسو دیوا (35) وجئی (40) جتیندا(40) اور اشوک (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے
ریاست میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک
بیلگام میں چار اور منگلور میں ایک عورت کی موت ، نوافراد زخمی
منگلور 12؍ مئی (فکروخبرنیوز)ریاست کے دو ضلعوں میں پیش آء دو مختلف سڑک وارداتو ں میں پانچ افراد کے ہلاک اور نو افراد کے زخمی ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ پہلا حادثہ بیلگاوی ضلع کے رام درگ تعلقہ میں پیش آیا جہاں دو کار کے مابین پیش آئے تصادم میں چار افراد موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت تکاناگوڈا(55) ملّیاّ اڈویّا مٹاپتی(33) وڈاپی (58) اور اس کی بیوی سمن(55) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سینٹرو اور مہیندرا کاروں کے مابین تصادم پیش آیاجس کی وجہ سے مہیندرا آگ کی زد میں آگئی۔ اس پر سوار دوافراد جھلس گئے جبکہ کارو پر سوار دو افراد کومقامی افراد ان کو کار سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔ ایک اور سڑک حادثہ کی خبر منگلور کے مضافاتی علاقے نیلیاڈی سے موصول ہوئی ہے جہاں کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کورپریشن (کے ایس آر ٹی سی ) کی ایک والوو بس کھائی میں گرنے سے ایک ادھیڑ عمر کی عورت کے ہلاک اور نو افراد کے زخمی ہونے کی واردات نیلیاڈی کے قریب گولیٹوٹو اہم شاہراہ 75پر پیش آئی ہے۔ مہلوک عورت کی شناخت دھنا لکشمی (45) مقیم میسور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ زخمی افراد میں سے پانچ کو علاج کے لیے منگلور منتقل کیا گیا ہے جبکہ چار افراد کو پتور کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب میسور سے اڈپی آنے والی بس صبح قریب سات بجے پتور سے روانہ ہوئی اس دوران وہ نیلیاڈی کے قریب پہنچی توبے قابو ہونے کی وجہ سے کھائی میں گرگئی ۔ پتور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
منگلور : چار لڑکے بوائس ہاسٹل سے لاپتہ
منگلور 12؍ مئی (فکروخبرنیوز) بنگلور سے تعلق رکھنے والے چار لڑکے منگلور کے چائلڈ ویلفیر کمیٹی کے بوائس ہاسٹل سے لاپتہ ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ گمشدہ لڑکوں کی شناخت سداراجو (16) شیوا پرساد (17) دواکر (16) اور انجن کمار (16) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ لڑکوں کو دھرمستھلامیں دیکھا گیا تھا اور ان کے پاس پیسے بھی نہیں تھے۔ بیلتنگڈی پولیس نے چاروں لڑکوں کوحراست میں لیتے ہوئے چائلڈ ویلفیر کمیٹی کے حوالے کردیاتھا جس نے ان کے والدین کے آنے تک انہیں بوائس ہاسٹل میں رکھا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اتوار کے روز رات قریب تین بجے کھڑکی توڑ کر چاروں لڑکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کاوور پولیس تھانہ میں مذکورہ لڑکوں کے گمشدگی کی رپورٹ درج کی جاچکی ہے۔ پولیس نے لڑکوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
Share this post
