کاروار 2/ جون 2020(فکروخبر نیوز) بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا کے دیگر علاقوں میں طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے اتراکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2جون بروز منگل سے 3جون بروز بدھ تک تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہو ں نے بتایا کہ انڈین میٹیوروجیکل ڈپارٹمنٹ نے خبر دی ہے کہ ہوا 50۔ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی حساب سے چلے گی اور سطح سمندر سے 2.6 سے 3.8تک بلند ہوگا۔ انہوں نے ماہی گیروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دو روز تک سمندر میں نہ جائیں اور سمندر کے کنارے گھومنے والوں سے بھی اس سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Share this post
