بتایا جارہا ہے کہ لگاتار ان کو دھمکی آمیز فون آرہے تھے، اس سلسلہ میں پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی تھی، مگر دو دن قبل رات کے وقت صحافی کو اسی کے گھر میں نظر بند کرکے اس کو زندہ جلادیا گیااور جلانے سے پہلے گھر کے تمام دروازوں کو باہر تالا لگایا گیا تھا ۔صحافی کے ساتھ کئے گئے اس جابرانہ رویہ سے پورے ملک میں غم و غصے کا اظہار کیا جارہے اور بالخصوص پورا میڈیا اس کو سنگین قرار دیتے ہوئے ملزم وزیر کی گرفتا ری کا مطالبہ کررہاہے۔
میگی نوڈلز کی فروخت پر پابندی،نیسلے کے 500 ملازمین فارغ
نئی دہلی ۔ 10 جون (فکروخبر/ذرائع)ملک میں میگی نوڈلز کی فروخت پر پابندی کے بعد نوڈلز بنانے والی سوئس کمپنی نے 500 ملازمین فارغ کردیئے۔ متاثرہ ملازمین نے بتایا کہ وہ میگی نوڈلز بنانے والے مالنگیم بیچولیم پلانٹ پر کئی سال سے کنٹریکٹ ملازمین کی حیثیت سے کام کررہے ہیں اور پلانٹ پر کام بند ہونے کے بعد اب انہیں پلانٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور انہیں بتایا جارہا ہے کہ پلانٹ پر دوبارہ کام شروع ہونے کی صورت میں انہیں دوبارہ کام پر بلایا جائے گا۔ ملازمین نے کہا کہ وہ اچانک بے روزگار ہو جانے پر سخت پریشان ہیں۔
بھارتی ریلوے نے مسافروں کے لئے ای کیٹرنگ سسٹم کا دائرہ کار مزید 1144 ٹرینوں تک بڑھا دیا
نئی دہلی۔ 10 جون (فکروخبر/ذرائع) بھارتی ریلوے نے مسافروں کے لئے ای کیٹرنگ سسٹم کا دائرہ کار مزید 1144 ٹرینوں تک بڑھا دیا۔ اس سسٹم کے تحت ٹرین میں سفر کے دوران مسافر اپنی پسند کے فوڈ چین سے کھانا ایس ایم ایس کرکے یا آن لائن آرڈر کرکے منگوا سکتے ہیں پہلے مرحلے میں یہ سسٹم 201 ٹرینوں میں شروع کیا گیا تھا۔ قواعد کے مطابق کھانے کی کم سے کم قیمت 60 روپے اور اس کا آرڈر مطلوبہ سٹیشین پر پہنچنے سے دو گھنٹے پہلے دیا جانا ضروری ہے۔ سروس کے اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک رکھے گئے۔ کھانا فراہم کرنے والے ادارے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن نے مزید معروف فوڈ چینز سے کھانوں کے حصول کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
بھارت میں خواتین کالج کی پہلی خواجہ سرا پرنسپل نے چارج سنبھال لیا
کولکتہ۔ 10 جون (فکروخبر/ذرائع) بھارت میں خواتین کالج کی پہلی خواجہ سرا پرنسپل نے چارج سنبھال لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خواجہ سرا مانابی بندھو پادھیائے کو ریاست مغربی بنگال کے کریش نگر خواتین کالج کی پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔ وہ فلسفہ اور بنگالی زبان کی پروفیسر ہیں انہوں نے 2003ء میں جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروایا تھا۔ ان کی پیدائش نادیہ نامی ضلع میں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ساری زندگی دوسروں کی طرف سے طنز اور تضحیک کا نشانہ بننا پرا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے پرنسپل کا چارج سنبھالنے پر ذرائع ابلاغ کی ان میں دلچسپی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں لیکن اس سارے عرصہ کے دوران میڈیا نے ان میں ایسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔
4 ہزار 700 سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ
نئی دہلی ۔ 10 جون (فکروخبر/ذرائع) حکام نے 4 ہزار 700 سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے غیر ملکی مالی امداد کے ریگولیٹری قانون (ایف سی آر) کے تحت 4770 غیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں جن میں یونیورسٹیاں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سکارش ہارٹ ہسپتال بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے مذکورہ اداروں کی کام کاج کی جانچ پڑتال میں سالانہ گوشوارے جمع نہ کروائے جانے سمیت کئی خلاف ورزیوں کا پتہ چلنے کے بعد یہ پابندی عائد کی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے تمام غیر سرکاری تنظیموں کو نوٹس بھجوایا گیا تھا جس کا جواب دینے کیلئے انہیں کافی وقت بھی مہیا کیا گیا۔ جن اداروں کا غیر ملکی چندہ حاصل کرنے کا لائسنس منسوخ کیا گیا ہے ان میں چندی گڑھ کی پنجاب یونیورسٹی، گجرات کی نیشنل لاء یونیورسٹی، دہلی کا گارگی کالج، وکرم سارا بھائی فاؤنڈیشن اور کبیر نامی این جی او شامل ہیں۔
Share this post
