ڈانڈیلی 11؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے گرنولی جنگلی علاقہ میں غیر قانونی طور ساگوان کی لکڑی منتقل کیے جانے کے دوران محکمۂ جنگلات کے افسران کی جانب سے ایک خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے لکڑی بھی ضبط کرلی ہے۔ خاتون کی شناخت ہرمک نائک (51) مقیم دھارواڑ اور اس کے بیٹے منی وینکٹا نائک (24) اور ڈرائیور ایر پا کچڑی (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ڈرائیور ایر پا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اطلاعات کے مطابق ماروتی سوزوکی ایکو گاڑی میں تقریبا چار لاکھ پچاس ہزار مالیت کی ساگوانی سسیم لکڑی لے کر فرار ہونے کے دوران محکمۂ جنگلات کے افسران کی جانب سے انہیں روکا گیا اور تفتیش کے دوران انہیں حراست میں لے کر لکڑی بھی ضبط کرلی ہے۔
Share this post
