ساگر : فیس بک فرینڈ نے ہیڈ مسٹریس کو 48 لاکھ کا لگایا چونا

بنگلورو ، 07 ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) ساگر کے ایک نجی اسکول کے ایک ہیڈ مسٹریس کو فیس بک کے ایک دوست سے 48لاکھ روپئے کا چونا لگایا ہے۔ ہیڈ مسٹریس  نے شموگہ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسکول چلانے کے لئے چندہ مانگنے والی ایک فیس بک پوسٹ کو ہائدہ نامی شخص نے پوسٹ کیا تھا۔فیس بک پر ایک اور شخص مارک ڈونلڈ نے ہیڈ مسٹریس کو فرینڈ ریکوسٹ بھیجی اور اسکول میں چندہ دینے کے لئے غیر ملکی کرنسی کو ہندوستانی روپے میں تبدیل کرنے میں مدد طلب کی۔ ہیڈ مسٹریس نے پچھلے تین ماہ میں 47.84 لاکھ روپے ڈونلڈ کے کھاتے میں منتقل کردیئے ہیں۔

Share this post

Loading...