ساگر 02؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) صفا بیت المال کی جانب سے غریبوں اور محتاجوں میں راشن تقسیم کرنے جارہے ادارہ کے ذمہ دار وں کی کار حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک شخص کے موقعۂ واردات پر ہلاک اور تین افراد کے زخمی ہونے کی واردات منچالے کے قریب پیش آئی ہے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ادارہ صفا بیت المال کی جانب سے اناج تقسیم کے بعد واپس لوٹتے وقت ایک شخص راستہ پاررکرہا تھا ۔ اس دوران گاڑی چلارہے مولانا کلیم اللہ صاحب نے اس کو بچانے کے لیے اپنی کار ایک جانب موڑدی ۔ بتایا جارہا ہے کہ جس کو بچانے کے لیے کار موڑدی گئی وہ دوبارہ پچھلے قدم واپس آیا اور کار سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے موقعۂ واردات پر اس کی موت واقع ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت سلمان (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت مولانا کلیم اللہ صاحب ، حافظ غالب صاحب اور مولانا شفیع اللہ صاحب کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا کلیم اللہ صاحب کو سخت چوٹیں آئیں ہیں اور انہیں شیموگہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔
Share this post
