ساڑھے تین سالہ بچی کے ساتھ منھ کالا کرنے والا درندہ:ملزم کو بچانے کی کوشش???

رات میں استنجا کے موقع پرتکلیف کے احساس کے ساتھ والدین سے درندے ڈرائیور کی ساری بات کہہ دی۔ خبر شہر بھر میں پھیلتے ہی ناراض عوام فوری موقع واردات پر جمع ہونے لگے پولس پر شکایت درج کرانے کے بعد پولس ملزم درندے کو گرفتار کرلیا ہے ، جب کہ بتایاجارہاہے کہ تین سالہ بچی کے ساتھ ہوئے درندگی سے عام عوام مشتعل ہوکر راستوں پر نکل آئی اور سخت احتجاج کیا جس کی وجہ سے پولس کو حالات قابو میں لانے کے لاٹھی چارج کا سہارالانا لینا پڑا ۔
ڈرائیور کو بچانے کی کوشش ؟
اس بیچ منگلور ون نامی اسکول ایک سابق پولس ڈی جی اور اے سی پی کے عہدے پر رہنے والے اور منگلور کے ایک سینئر پولس افسر کے ملکیت میں ہونے کی وجہ سے پولس کی جانب سے ملزم کو بچانے اور اس کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،۔ اس طرح کا الزام یہاں کے عام عوام نے لگایا ہے۔ 
بتایاجارہاہے کہ اس دوران سہارا اسپتال میں زیرِ علاج متاثرہ بچی کو تحقیقات کے نام پر سب انسپکٹر بھارتی ایک الگ سے کوٹھری میں لے گئی اور وہاں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ملزم کی وکالت کرتے ہوئے متاثرہ بچی کے ساتھ عصمت دری نہ ہونے کی اطلاع دینے کی بات بھی یہاں عینی شاہدوں نے بتایا ہے۔ کنڑا اخباروں کے مطابق ملزم کو پوری طرح بچانے کی کوشش جارہی ہے تاکہ متعلقہ اسکول کو بدنامی سے بچایاجاسکے۔ 

Share this post

Loading...