بنگلورو21 مارچ2024 : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی وی سدانند گوڑا نے کانگریس پارٹی کی طرف سے ان کی پارٹی میں شامل ہونے کا دعوت نامہ موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ لیکن انہوں نے واضح طور پر حالات سے قطع نظر بی جے پی کے ساتھ رہنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
شہر میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے گوڑا نے ریاستی بی جے پی صدر بی وائی وجئیندر پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی بی جے پی ایک مخصوص خاندان اور ان کے پیروکاروں تک محدود دکھائی دیتی ہے۔ اس صورتحال کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے گوڑا نے بی جے پی کا ٹکٹ نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا لیکن پارٹی سے اپنی وابستگی پر زور دیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ کسی بھی صورت میں بی جے پی کو نہیں چھوڑوں گا۔ میری توجہ اب کرناٹک میں بی جے پی کی اصلاح اور احیاء پر ہے۔
Share this post
