سڑک حادثہ میں ۱۸سالہ نوجوان کی دردناک موت

بنٹوال : 25اپریل2019(فکروخبرنیوز)بنٹوال کے قریب ملور علاقہ میں  پیش آئے سڑک حادثہ میں ۱۸ سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے ، یہ حادثہ آج جمعرات ۲۵ اپریل کوپیش آیا ، مہوک کی شناخت سنان (18) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق سنان اپنی اسکوٹی پر سوار ایرا سے تھوکٹو جا رہا تھا کہ اسی دوران ٹرک نے ٹکر ماردی ، اور کئی میٹر دور تک اس کو گھسیٹتے ہوئے لے گئی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ پچھلی نشست پر سوار ظہیر کو شدید چوٹ پہونچی ہے جسے ینے پویا اسپتال دیرلکٹے میں منتقل کیا گیا ہے

حادثہ کی وجہ سے ٹرافک نظام متاثر رہا جبکہ مقامی افراد نے متاثرین کو اسپتال پہونچایا ،

Share this post

Loading...