زخمیوں کو شہر کے یونیٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ سورتکل پولیس نے جائے واردات پر پہنچنے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے ۔ دوسرا سڑک حادثہ شہر کے مہاویرا سرکل کے قریب پیش آیا جہاں ایک ٹپر لاری بریک فیل ہونے کی وجہ سے سرکل سے جاٹکرائی ۔ ٹپر لاری پر راستہ درستگی کام کے لیے تیارکیا گیا سیمنٹ موجود تھا ۔ حادثہ کی وجہ سے لاری بے قابو ہوکر الٹ گئی اور ڈیزل ٹنک کو نقصان پہنچا ۔ اس حادثہ میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے ۔ ٹرافک پولیس کے مطابق پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے ۔
لڑکی سے چھیڑچھاڑ کے معاملہ میں ایک شخص گرفتار
منگلور 22؍ نومبر (فکروخبرنیوز) سائبر سینٹر میں ہند نژاد امریکی طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں کوناجے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت ابوبکر صدیق (36) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انیس سالہ ہندنژاد امریکی طالبہ رہائشی عمارت کے موجود سائبر سینٹر میں کمپیوٹر کام کررہی تھی کہ اچانک ایک نوجوان آیا او راس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کی ۔ اس واقعہ سے دلبرداشتہ طالبہ نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ بتایا جارہا کہ ملزم نے لڑکی کو دھمکی بھی دی تھی ۔ فی الحال ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد 3دسمبر تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ملحوظ رہے کہ مذکورہ لڑکی بی ایس سی نرسنگ کی طالبہ ہے ۔
Share this post
