سڑک حادثہ میں زخمی لڑکوں کے علاج میں لاپرواہی کا الزام (مزید خبریں )

ہجوم ذاکر نامی لڑکے کو آئی سی یو سے باہر لے جاتے ہوئے ایمبولنس میں سوار کرایا اور دوسرے اسپتال منتقل کیاجہاں اس کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کے ساتھی تمیم اقبال نے کے ایس ہیگڑے میڈیکل اکیڈمی نامی اسپتال میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 


قتل معاملہ میں پولیس نے پانچ افراد کو کیا گرفتار 

منگلور 04؍ اپریل (فکروخبرنیوز) کاوور پولیس تھانہ حدود میں گذشتہ ہفتہ پیش آئے قتل کی واردات میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت پربھاکر انچن ، نشانت کاوور ، شیلیش ، ونود راج شیٹی ، بھاراتیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مذکورہ افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد عدالتی میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق30؍ مارچ رات تقریباً ایک بجے رتیش نامی شخص اپنے دوستوں نتیش اور یاتیش کے ہمراہ مذہبی پروگرام سے لوٹنے کے دوران مذکورہ افراد نے رتیش پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ مالی مسئلہ پر ان کے درمیان لفظی جھڑپ ہوگئی تھی جو بعد میں شدت اختیار کرتے ہوئے معاملہ قتل تک پہنچا۔ ذرائع کے مطابق ملزم پربھاکر کاوور ، اروا اور منگلور دیہی پولیس تھانوں میں کئی معاملات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ 

Share this post

Loading...