سڑک حادثات سے لہولہان ہوتی دکشن کنڑا کی اہم شاہراہیں(مزید ساحلی خبریں)

بتایا جارہا ہے کہ بس ڈرائیور نے بچانے کی کوشش کی لیکن بس کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا بالآخر اومنی کار بس سے جاٹکراگئی جس کی وجہ سے تین افراد موقعۂ واردات پر ہلاک جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت اومنی ڈرائیور تیجاس (22) ورشا (19) سندیا (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ زخمی افراد کی شناخت شرنیا (18) نویا (18) نمیہا (23) پوترا (20) یکشت (19) اور سمترا (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مہلوک اورتمام زخمی افراد اومنی کار پر سوار تھے جبکہ بس پر سوار پچیس افراد میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ پولیس اہلکار نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر زخمی افراد کو اسپتال پہنچانے میں تعاون کیا ۔ حادثہ کی وجہ سے قریب تین گھنٹے تک ٹرافک نظام متأثر رہا۔ دوسرا سڑک حادثہ بولار کے منگلا دیوی مندر کے قریب پیش آیا جہاں بائیک کے آٹو رکشہ سے ٹکرانے کی وجہ سے پردیپ (26) ہلاک ہوگیا۔ ایک اور سڑک حادثہ میں تےئیس سالہ اجت اس وقت سخت زخمی ہوگیا جب موڈوشیڈے میں ایک بس اس کی بائیک سے ٹکراتے ہوئے آگے بڑھی۔ بتایا جارہا ہے کہ اجت نے اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑدیا۔ 


گوا تفریح کے لیے گئے جنوبی کنیرا کے تین افراد سڑک حادثہ میں ہلاک ، پانچ زخمی 

سلیا 14؍ جون (فکروخبرنیوز) اومنی کار اور لاری کے درمیان پیش آئے ایک سنگین سڑک حادثہ میں جنوبی کنیرا کے سلیا نامی علاقے سے تعلق رکھنے والے تین افراد کے ہلاک اورپانچ افراد کے زخمی ہونے کے واردات پڑوسی ریاست گوا کے مڈگاؤں میں دو دن قبل پیش آئی ہے۔مہلوک افراد کی شناخت چرن منٹاکاجے (24) پنیت گدے منے (21) اور سومیشور اگالڈکا (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ ان کے پانچ ساتھی زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کنیرا کے سلیا علاقے سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد ایک جیپ میں سوار تفریح کے لیے گوا گئے تھے ۔واپسی کے دوران ان کی جیپ ایک لاری سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے حادثہ کے وقت جیپ پر سوار تمام افراد سوئے ہوئے تھے اور ڈرائیور پر بھی نیند کا غلبہ تھا۔ ذرائع کے مطابق پردیپ نامی شخص اس سے پہلے گوامیں کام کیا کرتا تھا جس کے بعد وہ اپنے گاؤں لوٹا اور جیپ چلانے لگا۔ اس کے دوستوں نے اسی کے جیپ پر گوا گھومنے جانے کا پروگرام بنایااور واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ مہلوکین میں تینوں کا تعلق غریب گھرانے سے ہے۔ پنیت کے والد کا حال میں انتقال ہواہے جس کی وجہ سے وہ اپنی پڑھائی جاری نہیں رکھ سکا۔چند روز قبل ہی وہ منگلور کی کسی کمپنی میں ملازمت کے پیشے سے جڑگیا تھا ۔ چرن گاڑی چلایا کرتا تھاجبکہ سومیشکر نامی شخص کے والدین قلی کا کام کرتے ہیں ۔ 


ہیکرس نے بینک کے گاہک کا اای میل اکاؤنٹ کیا ہیک 

2,35,000 ٹرانسفر کرالیے

اڈپی 14؍ جنوری (فکروخبرنیوز) بینک کے گاہک کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کرکے اس کے کھاتے سے دو لاکھ پینتیس ہزار روپئے ٹرانسفر کرالیے جانے کا واقعہ یہاں منظر عام پر آیا ہے۔ فکروخبر کے مطابق میلوین ڈیسوزا نامی شخص کا وجایا بنک کے کورنگ گراپڈی برانچ میں این آر ای کا کھاتہ ہے۔ میلوین نے 7؍ جون کو بینک کو میل کیا کہ اس کی بیوی کے اکاؤنٹ میں اس کے علاج کے لیے 2,35,000 روپئے ٹرانسفر کیے جائیں جس کی بنیاد پر بینک نے اس کی بیوی کے کھاتے میں مذکورہ رقم ٹرانفسر کی ۔ اسی روز میلوین ڈیسوزا کے کھاتہ نامعلوم شخص کی جانب سے ہیک کرلیے جانے کے بعد بینک کو ایک میل بھیجا گیا جس میں آئی سی آئی سی آئی بینک نیودہلی کے چاندنی چوک برانچ کے پروین سنگھ کے اکاؤنٹ نمبر 629205502043 پر 2,35,000 روپئے ٹرانسفر کیے جائیں اور بینک اسٹاف نے بغیر تصدیق کیے مذکورہ رقم ٹرانسفر کرلیے۔ اس معاملہ میں اڈپی شہری پولیس تھانہ میں نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


منڈیا : مدرسہ کی تعمیر پربھگوا تنظیموں نے کیا ؂ پرزور احتجاج 

مدرسہ کو منہدم کرنے کی دے ڈالی دھمکی 

منڈیا 14؍ جون(فکروخبرنیوز) ضلع کے آر پیٹ علاقے کے ہیماوتی لایٹ میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب مدرسہ کی تعمیر پر بجرنگ دل کارکنوں نے غنڈہ گردی کا مظاہر کرتے ہوئے پولیس تھانہ کے باہر جمع ہوکر مدرسہ کی تعمیر پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس اور ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے مطابق محلہ والوں نے الزام لگایا ہے کہ رہائش کے لیے مختص کیے گئے جگہ پر بغیر اجازت کے ایک مدرسہ کی تعمیر کی گئی ہے جس پر ناراض بھگوا تنظیموں کے قریب سات سو افراد نے پولیس تھانہ کے باہر جمع ہوکر مدرسہ کی غیر قانونی عمارت کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ انتظامیہ کو دھمکی بھی دے ڈالی کہ اگر انہوں نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تو وہ خود اس کام کو انجام دیں گے۔ احتجاجیوں نے کے آر پیٹ علاقے کی پنچایت کے صدر کے غوث خان کے خلاف نعرے لگائے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لیے ذمہ دار ٹہرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی پی آئی پارٹی کے حق میں ووٹ نہ ڈالنا مہنگا پڑا 

پارٹی کارکن نے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو کیا بری طرح زدوکوب 

کاسرگوڈ 13؍ جون (فکروخبرنیوز) اپنے پارٹی کے حق میں ووٹ کااستعمال نہ کرنے پر برہم سیاسی پارٹی کارکن کی جانب سے ایک گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو بری طرح زدوکوب کیے جانے کی واردات ضلع کے کوکا پڑی علاقے میں ایک دن قبل منظر عام پر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی پی آئی (ایم ) سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن نے ضلع کے ڈیلمپاڑی کے کوکا پاڈی علاقے کے ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود دو خواتین کو بری طرح زدوکوب کیا جس کیوجہ سے دونوں خواتین سخت زخمی ہوگئیں جن کو علاج کے لیے کاسرگوڈ کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ زخمی خواتین کی شناخت رادھا (65) اور اس کی بیٹی سلوچنا (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عمر رسیدہ خاتون رادھا کے ہاتھ کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں ۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں انہوں نے اداما اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا جس پر ناراض سی پی آئی (ایم) کے کارکن نے گھر میں بغیر اجازت کے داخل ہوکرعمررسیدہ خاتون اور اس کی بیٹی پر حملہ کردیا۔ اڈور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔ 

Share this post

Loading...