سڑک حاثہ میں مرکزی وزیر آننت کمار پر حملہ کی سازش کا کوئی ثبوت نہیں : ایس پی کا بیان

 

ہاویری 18؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) مرکزی وزیر آننت کمار کے قافلہ کی ایک کار سے لاری ٹکرانے کے معاملہ میں ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آننت کمار کو جان بوجھ کر مارنے کی سازش کے سلسلہ میں ابھی تک کوئی ثبوت نہیں مل پایا ہے۔ پولیس سپرنڈنٹ کے پرشورام نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک موڑ پر یہ حادثہ پیش آیا اور کہیں پر بھی اس بات کا کوئی ثبو ت نہیں ہے کہ اسے جان بوجھ کر مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لاری ڈرائیور ناصر احمد مقیم این آر پرام چکمنگلور لاری چلاتے وقت فون پر باتیں کررہا تھا اور اسی دوران یہ سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملحوظ رہے کہ آننت کمار ہیگڈے نے ٹویٹر پر حادثہ کی ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد الزام لگایا گیا تھا کہ جان بوجھ کر مارنے کی سازش والے حادثہ میں وہ بال بال بچے۔ یہ حادثہ 17اپریل بروز منگل کی رات رونما ہوا تھا جس میں آننت کمار کے قافلہ کی ایک کار کوشدید نقصان پہنچا تھا ۔ آننت کمار ہیگڈے حادثہ والے کار کی اگلی کار میں سفر کررہا تھا۔ 

Share this post

Loading...