پولیس کی زائد فورس تعیینات ، منجیشور میں دفعہ 144 نافذ
کاسرگوڈ 04؍ جنوری 2018(فکروخبر نیوز) پولیس تحفظ کے ساتھ سبریمالا مندر میں دو خواتین کے داخلہ کے بعد کاسرگوڈ ، منجیشور اور دیگر علاقوں میں پیش آئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد حالات پر اب معمول پر لوٹ آئے ہیں۔ آج صبح سے سڑکوں پر لوگوں کی چہل پہل دیکھی گئی اور سواریاں بھی معمول کے مطابق دوڑنے لگیں اور تجارتی مراکز بھی معمول کے مطابق کھل گئے لیکن منجیشور میں اب بھی حالات کشیدہ ہیں اور لوگوں میں خوف وہراس اب بھی برقرار ہے ، یاد رہے کہ یہاں چھرا گھونپنے کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے حالات کو دیکھتے ہوئے منجیشور میں دفعہ 144نافذ کردیا ہے اور تمام اسکولوں میں چھٹی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز شروع ہونے والے احتجاج نے فرقہ وارانہ شکل اختیار کرلی تھی جو رات دیر گئے تک جاری رہی ۔ کل رات منجیشور کے کدمبار میں دو افراد کو چھرا گھونپنے کے واقعات پیش آئے، متأثرہ افراد کی شناخت گرو پرساد (23) اور کرن کمار (40) کی حیثیث سے کرلی گئی ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ خبروں کے مطابق ایک اور شخص جس کی شناحت وسنت کی حیثیت سے کرلی گئی اسے نامعلوم افراد نے چھرا گھونپا ہے۔ پرامن حالات میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ڈپٹی کمشنر نے افسران کو احکامات دئیے ہیں۔
Share this post
