عدالتِ عظمی کے فیصلے کے بعد یدی یورپا کے ریاستی بی جے پی صدر بننے کی قیاس آرائی شروع ہوگئی ہیں ۔دراصل سابق گورنر ہنس راجج بھاردواج نے یدی یورپا کو Prosecuted کی منظوری دے دی تھی جس کے خلاف انھوں نے ہائی کورٹ مے ں اپیل کی تھی ‘ ہائی کورٹ نے عمل میں بے ضابطگیوں کو دیکھتے ہوئے ان کے استغاثہ پر روک لگادی تھی۔ بد عنوانی کے اس معاملے میں یدی یورپا کو جیل جانا پڑا اور سال2013ء میں اسمبلی انتخابات سے قبل انھوں نے بی جے پی سے ناطہ بھی توڑا لیا تھا۔یدی یورپا اپنی پارٹی کرناٹک جنتا پکشا (کے جے پی) کا قیام کیا ‘مگر اسمبلی انتخابات کے نتائج ان کیلئے میوس کن رہے۔ سال2014ء کے عام انتخابات کیلئے جب بی جے پی نے نریندر مودی کے وزیر اعظم کے عہدہ کا اُمیدوار اعلان کیا تب یدی یور پا ان کی حمایت میں دوبارہ بی جے پی میں آگئے ۔پارلیمنٹ انتخابات کے دوران یدی یورپا نے زوردار مہم چلائی اور ریاست کی28پارلیمانی نشستوں میں سے17نشستیں بی جے پی جیتنے میں کامیاب رہی۔ ان میں سے کم از کم 10نشستوں پر کامیابی دلانے میںیدی یورپا کا کردار رہا ۔تاہم یدی یورپا کی کوشش کیباوجود کابینہ میں ان کو جگہ نہیں ملی۔آگے چلکر انھیں بی جے پی نے نائب صدربنایا مگر اب وہ ریاستی صدر کے مضبوط دعویدار مانے جارہے ہیں ۔موجودہ ریاستی صدر مسٹر پرہلاد جوشی یدی یورپا کے حریف مانے جانے والے اننت کمار کے قریبی بتائے جاتے ہیں ۔پارٹی کے ایک قائد نے اعتراف کیا کہ وزیر اعلی سدارامیا سے مقابلہ کرنے کیلئے یدی یورپا پردیش بی جے پی کے سب سے زیادہ مناسب لیڈر ہیں ۔انھیں وسیع عوامی حمایت حاصل ہے اور وہ ریاستی صدر کے دوڑ میں آگے بھی ہیں ۔
کرناٹک میں ہورہے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں15سے زائد نشستیں حاصل کرے گی۔ملیکارجن کھرگے
بیدر۔13؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔ کو منعقد ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں رائے دہندوں کو کانگریس کے اُمیدوار کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے سابق مرکزی و قائدِ پارلیمان (کانگریس) مسٹر ملیکارجن کھرگے نے ہمناآباد میں منعقدہ کانگریس کے انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے بتایا کہ حال ہی میں ہوئے بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کروڑ رو پیے خرچ کرنے کے بعد بھی اسے منہ کی کھانی پڑی۔اور نتائج آپ کے سامنے ہیں۔اسی لئے انتخابات میں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا ۔مسٹر کھرگے نے کہا کہ پارٹی کارکنان متحد ہوکر پوری مضبوطی کے ساتھ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کانگریس کے اُمیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کیلئے پوری دلچسپی سے کام کریں۔انھوں نے کہا کہ قانون سام کونسل میں کانگریس کی اکثریت نہیں ہے ‘اسی لئے حکومت کی جانب سے جو بھی بِل اور ترقیاتی کاموں کو کرنے کیلئے دونوں ایوانوں میں اکثیر کی ضرورت پڑتی ہے۔علاقہ حیدرآبادکرناٹک کی ترقی کیلئے آرٹیکل371(j)کا مؤقف منظور کرایا گیا اسی لئے یہاں کے لوگوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سرکاری نوکریوں میں تحفظات فراہم ہوسکے ۔اسی خوشی کے تحت کانگریس کے اُمیدوار کے حق میں اپنے ووٹ کااستعمال کریں۔اس موقع پر ملیکارجن کھرگے نحے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کرناٹک میں ہورہے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں15سے زائد نشستیں حاصل کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ قانون ساز کونسل میں حکومت کو اکثریت حاصل ہونا ضروری ہے ۔اسی لئے کانگریس پارٹی کے اُمیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔وجئے سنگھ کی انتخابی مہم کے ضمن میں مسٹر ملیکارجن کھرگے سابق مرکزی وزیر و قائد پارلیمان کانگریس نے وجئے سنگھ کی تائید میں انتخابی جلسوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے بہترین کارہائے نمائیوں سے عوام نہایت ہی خوش ہیں‘وزیر اعلی سدارمیا نے ریاست میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ان ترقیاتی کاموں سے بی جے پی اورجنتادل(ایس) بوکلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔مسٹرملیکارجن کھرگے نے کہا کہ سابق وزیر اعلی دھرم سنگھ کے فرزند ایک سیکولر ذہن قائد ہیں اور ان کے اندر ان کے والد کی تمام صفات شامل ہیں ۔انھوں نے تمام مقامی اداروں کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ 27؍ڈسمبر کو مسٹر وجئے سنگھ کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرکے انھیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں
15؍ڈسمبر کو کملیش تیواری کے خلاف بیدر میں کُل جماعتی احتجاجی جلوس و یادداشت کی پیشکشی
بیدر۔13؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر کنوینر کُل جماعتی احتجاجی جلوس نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہندو مہا سبھا کے کارگذار صدر کملیش تیواری نے رسولؐ کی شان میں گُستاخانہ کلمات کا استعمال کرکے مسلمانانِ عالم بالخصوص مسلمانانِ ہند کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس ضمن میں اُس بدکار ملعون کو پھانسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک کُل جماعتی احتجاجی جلوس کے انعقاد کا فیصلہ مشاورتی اجلاس میں لیا گیا۔ مذکورہ مشاورتی اجلاس کل شام رحمت فنکشن ہال بیدر میں منعقد ہوا‘جس میں مُختلف جماعتوں اور تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور سبھی نے کملیش تیواری کی اس گُستاخی کی مذمت کی اور مشاورت کے بعد طے پایا کہ 15؍ڈسمبر بروز منگل صبح11بجے ایک احتجاجی جلوس نکالا جائے۔ یہ جلوس بیدر کی تاریخی جامع مسجد سے نکل کر براہِ گاوان چول ‘شاہ گنج‘ امبیڈکر سرکل ‘ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچے گا‘جہاں تمام مسلمانانِ بیدر کی جانب سے ایک یادداشت ڈپٹی کمشنر کی توسط سے صدر جمہوریہ ہند اور وزیر اعظم کو دی جائے گی۔ جس میں اس بات کا مطالبہ ہوگا کہ شاتمِ رسول گستاخ کملیش ریواری کو پھانسی کی سزا دی جائے اس سے کم سزا پر مسلمان ہرگز راضی نہیں ہوں گے‘ کیونکہ اس کا گناہ قابلِ معافی نہیں ہے۔اس مشاورتی اجلاس میں مولانا عبدالوحید قاسمی (مدینۃ العلوم ) مولانا عبدالغنی خان (جمعےۃ علماء ارشد مدنی) ‘محمد کفایت اُللہ صدیقی ٖ(تحریک منہاج القُرآن )‘مولانا عتیق الرحمن رشادی (مدرسہ صفہ للبات)‘شاہ حامدمحی الدین قادری(جمعیۃ اہلِ حدیث)‘مولانا ذاکر ‘الحاج سید صغیر احمد (انجمن خادم الحجاج )‘محمد فراست علی ایڈوکیٹ(کاروانِ ادب و مرکزی رحمتِ عالم کمیٹی)‘مرزا صفی اُللہ بیگ و شیخ انصار ریگل (مسلم ہیومن رائٹس اسو سی ایشن)‘سیف الدین سہیل(کرناٹک مسلم ویلفیر اسو سی ایشن)‘محمد غوث قریشی (انجمن تحفظ مساجد و قبور)‘محمد عزیز خان (روحی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس)‘مرزا امام بیگ (عیدگا اڈھاک کمیٹی)‘سید سعود رکن بلدیہ بیدر ‘محمد نثار احمد سابق رکن بلدیہ ‘کے علاوہ سینکڑوں نوجوان عاشقانِ رسولؐ موجود تھے ۔اور سبھوں نے احتجاجی ریالی کے انعقاد کی بھی تائید کی۔ سبھوں نے تمام مسلمانانِ بیدر بچے ‘بوڑھے اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ بروزمنگل گستاخِ رسولؐ کیخلاف نکالی جانے والی اس ریالی میں کثیر تعداد میں شریک رہ کر عاشق رسولؐ ہونے کا اور اپنے کامل ایمان کا ثبوت دیں ۔
بیدر میں23؍ربیع الاول کو سالانہ مجلس سماع بضمن ولادت با سعادت سرکارِ دوعالم حضور اکرم ؐ
بیدر۔13؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔حسب سابق امسال سالانہ مجلس سماع بضمن ولادت با سعادت سرکارِ دوعالم حضور اکرم ؐ مورخہ11ربیع الاول مطابق 23؍ڈسمبر بروز چہارشنبہ بمکان مرزا چشتی صابری نظامی صوفیہ منزل موقوعہ نزد درگاہ حضرت سیدنا خوجہ ابوالفیضؒ قبلہ رات بعد عشا تا فجر مقرر ہے ۔آپ تمام سے اس پُر نور با رونق و بابرکت مجلس میں ضرورشرکت فرمائیں۔
قانون ساز کونسل کے انتخابات میں 5اُمیدوار انتخابی میدان میں
بیدر۔13؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔بیدر کے ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر مسٹر انوراگ تیواری نے بتایا کہ بیدر لوکل باڈیز حلقہ کونسل کے انتخابات27؍ڈسمبر منعقد ہورہے ہیں۔پرچہ نامزدگی واپس لینے کے دن آزاد اُمیدوار بابو پاشاہ نے اپنے پرچہ نامزدگی واپس لئے ۔بیدر حلقہ میں اب5اُمیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں ۔جن میں کانگریس کے وجئے سنگھ‘ بی جے پی کے سنجئے کھینی‘جنتادل(ایس) کے سبیا ریڈی اور دو آزاد اُمیدوار شامل ہیں۔
محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی بیدر کااِظہارِ تعزیت
بیدر۔13؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔عالمِ اسلام کی عبقری شخصیت حضرت علامہ مولانا عبداللہ قریشی ازہری ؒ کی رحلت پر جناب محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی بیدر نے اپنے گہرے رنج و غم کا اِظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حضرت ایک جلیل القدر عالم ‘عظیم المرتبت مفسیر ‘بلند پایہ ادیب اور صاحبِ روحانیت بزرگ تھے ۔آپ کی رحلت سے علمی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہوگیا۔انھوں نے کہا کہ حضرت کو قُرآنِ مجید سے ایسا لگاؤ تھا کہ آخری وقت تک قُرآنِ مجید کی خدمت کرتے رہے۔جناب محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ نے اللہ سے دعا کی ہے کہ مولانا کے درجات بلند فرمائے۔
سید لطیف الدین قادری خسروصدر قاضی درالقصاء ت بیدر کی اظہارِ تعزیت
بیدر۔13؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔جناب سید لطیف الدین قادری خسروصدر قاضی درالقصاء ت بیدر نے ایک صحافتی بیان میں مصباح القراء حضرت علامہ عبداللہ قریشی الازہری خطیبِ مکہ مسجد و نائب شیخ الجامعہ نظامیہ حیدرآباد کے انتقال پر اپنے گہرسے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملانا کا انتقال ملتِ اسلامیہ کیلئے نقصانِ عظیم ہے۔حضرت علامہ کی شحصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔حق گوئی ‘بیباکی آپ کی صفت خاصہ تھی ۔آپ کی شخصیت نہ صرف سرزمین دکن تک محدود رہی بلکہ دنیا بھر میں آپ نے اپنے علم کا لوہا منوایا ۔اللہ تعالی جن شخصیتوں کیلئے خیر کا ارادہ فرماتا ہے اور دین کے کام لینا چاہتا ہے انھیں دین کی صحیح فکرِ کامل شعور عطافرماکر خیر کی توفیق مرحمت فرماتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ حضرت عبداللہ قریشی ؒ کو اللہ نے خداداد صلاحیت عطا کی تھی کہ آپ حیدرآباد دکن میں فنِ قراء ت کا وجود مولانا کا طفیل ہے۔انھوں نے مولانا کے درجات کی بلندگی اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔جناب محمد عبدالسلیم سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ علی شاہ مجذوب ؒ ‘جناب سید شاہ عزیز اُللہ علوی سجادہ نشین درگاہ حضرت پیر پادشاہ ؒ ‘سید شاہ اسد اُللہ محمد محمد الحسینی المعروف ثاقب حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض ؒ ‘ سید اکبر حسینی ایڈوکیٹ ‘محمد اسد الدین منیجنگ ٹرسٹی محمد علیم الدین فاؤنڈیشن ‘ نے بھی حضرت کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اِظہار کرتے ہوئے اللہ سے دعا کی ہے کہ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے .
Share this post
