سب کے سب ہندوستانی’’ہندو ‘‘ ہیں: موہن بھاگوت

ذرائع کے مطابق موہن بھاگوت نے کٹک میں’’وڈیا‘‘ نامی ہفت روزہ اخبار کے ایک سورنا مہا اُتسو میں شرکت کرکے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کے باشندے جب انگریز، جرمن کے لوگ جرمنی، اور امریکہ کے عوام امریکی ہوسکتے ہیں تو ہندوستان کے لوگ ہندو کیوں نہیں ہوسکتے ، انہوں نے مزید کہا کہ تمام ہندوستانیوں کی تہذیب و ثقافت ہندوتوا ہے ، اور ہندوستانی باشندوں کویہ ماننا پڑے گا۔ اس متنازعہ بیان کے بعد الیکرانک میڈیا نے جہاں عوام اور سیاسی لیڈروں کو جمع کرکے ڈیبیٹ پر ڈیبیٹ کررہے ہیں تو وہیں اس بیان پر کوئی کھلم کھلااور کوئی خفیہ طورپر اعتراض جتارہا ہے وہیں ابھی تک اس بیان پر بی جے پی لیڈران کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ اسی طرح سوشیل میڈیا اور بالخصوص ٹویٹر پر موھن بھاگوت کے بیان پر اے بی پی نیوس کے ٹویٹ پر کئی صارفین نے چٹکی لیتے ہوئے اپنا اپنا تبصرہ کیا ہے ۔

Share this post

Loading...