کنداپور 03؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) ساٹھ سالہ بوڑھے کی آنکھ سے پندرہ سینٹی میٹر زندہ کیڑا نکالے جانے کا واقعہ کنداپور میں پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی دنوں سے ساٹھ سالہ بوڑھا اپنی داہنی آنکھ میں شدت سے درد محسوس کرنے لگا۔ دوائی ڈالنے کے بعد بھی جب افاقہ نہیں ہوا تو اس نے کنداپور میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر شری کانتھ شیٹی سے رابطہ کیا اور اس سے علاج شروع کیا۔ ابتدائی ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ بوڑھے کی آنکھ میں موجود کیڑا زندہ ہے اور اس کو وہاں سے مردہ نکالنے کی صورت میں وہ اپنا زہر بھی آنکھ میں چھوڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹر نے دوائی ڈالنے کے بعد پہلے کیڑے کو آنکھ کے ایک طرف اس لانے پر مجبور کردیا اور کامیاب آپریشن کے بعد زندہ کیڑا آنکھ سے نکالا گیا۔ لیباریٹی ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ کیڑا مچھرکی مائع چیز سے بنتا ہے اس طور پر کہ سونے کے دوران آنکھ پر بیٹھنے والے مچھر سے ایک طرح کی مائع چیزنکلتی ہے اور صبح اٹھنے کے بعد آنکھیں نہ دھونے سے وہ اندر چلاجاتا ہے اور اسی سے وہ کیڑا پیدا ہوتا ہے۔
Share this post
