بیندور 20 جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) آج اسکول جاتے ہوئے ایک بچہ کی موت واقع ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
متوفی کی شناخت سماوی پجاری کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ صبح اپنی والدہ کے ہمراہ اسکول وین میں داخل ہونے والی تھیں۔ اسی دوران وہ گرگئی ۔
وین ڈرائیور اور کنڈکٹر نے واقعہ کو جاننے کی کوشش تو پتہ چلا کہ اس کے منہ میں چاکلیٹ ہے۔
اسے علاج کے لیے بیندور اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کرنے پر اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کی نعش کو بیندور اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ اس کا پوسٹ مارٹم منی پال کستوربا اسپتال میں کیا جائے گا
Share this post
