سکلیشپور 17؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) مویشیوں کی منتقلی کے دوران ایک شخص کو زدوکوب کرنے ،ٹائرجلا کر ٹرافک نظام میں خلل ڈالنے اور پولیس کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کے الزام میں سات بجرنگی کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمین کی شناخت راگھو ، جپسی ، شیوو ، جیون ، دیپو ، روی کمار ، سریش اور پون کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجرنگ دل کارکنان پر الزام ہے کہ انہوں نے جمعہ کے روز صبح سویرے ایک لاری کو رکوا کر پولیس کے ساتھ بدتمیزی بھی کی ۔ اس کے بعد انہوں نے ٹائر جلاکر سڑک پر ٹرافک نظام میں خلل ڈال گیا اور پولیس پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہی مویشی منتقلی میں اس شخص کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے گالی گلوج کابھی سہارا لیا اور پولیس کے ساتھ ناروا سلوک بھی کیا۔ سکلیشپور پولیس نے معاملہ درج کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے
Share this post
