قومی شاہراہ توسیعی معاملہ : آر وی دیش پانڈے کا مرکز سے عوامی مسائل حل کرنے کا مطالبہ

:05فروری 2019(فکروخبرنیوز) ریاستی وزیر آر وی دیش پانڈے نے کنداپور سے گوا سرحد پر جاری قوامی شاہراہ توسیعی کام کے دوران عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ، ریاستی وزیر نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈ کری سے میٹینگ کے دوران یہ مطالبہ کیا ،دیش پانڈے نے  نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ توسیعی منصوبہ سے متعلق عوام کی جانب سے کئی ساری شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں بھٹکل کے شمس الدین سرکل پر فلائی اوور اور دیوار کی لمبائی کم کرنے اور سرکل کی چوڑائی کے تحت لمبائی ملحوظ رکھنے سمیت کمٹہ تعلقہ کے دیہات میں سروس روڈ اور کمپاونڈ دیوار کی تعمیر اور اسی طرح مرڈیشور جنکشن پر انڈر پاس سمیت مختلف علاقوں کے عوام کی جانب سے کئے گئے مطالبات مرکزی وزیر کے سامنے پیش کئے ،اور ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت سےمطالبہ کیا ہےکہ ہ نیشنل ہائی وے اتھارٹٰی سے عوامی شکایات کو دور کرنےاور ان کاموں کی  انجام  دہی کے لئے ہدایات جاری کریں ،

Share this post

Loading...