منگلورو 07/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر سسی کانتھ سینتھل کے اچانک استعفیٰ کے بعد اسکی جگہ سندھو پی روپیش نے آج نئے ڈپٹی کمشنر کے طور پرعہدہ سنبھالا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 6ستمبر کو کیے گئے کئی تبادلوں میں سندھو کا نام بھی شامل تھا جو اس سے قبل اڈپی ضلع پنچایت کی سی ای او کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی تھی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایم جے روپا نے ان کا استقبال کیا۔ تحصیلدار گرو پرساد اور ریجنل افسر روی چندرا نائک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق سندھو دوسری خاتون ڈپٹی کمشنر ہے، اس سے قبل رجانی سری کمار سال 1989میں اس ضلع کی خاتون ڈپٹی کمشنر تھیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ضلع کی 129ویں ڈپٹی کمشنر ہے۔
Share this post
