اس موقع پر تحصیلدار وی این بھاٹکر ، سیکریٹری اشوک بھٹ ، بھٹکل بلاک کانگریس صدر وٹل نائک ، ناگیش نائک وغیرہ موجود تھے۔ ملحوظ رہے کہ مذکورہ نوجوان کے ڈوبنے کے دوران قریب تین سو سے پانچ سو لوگ موجود تھے لیکن ان میں سے کسی نے بھی اس نوجوان کو بچانے کے لیے کوشش نہیں کی اس کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود صلاح سلامتی ، عکرام موٹیا ، معوذ کھروری اور ضیاء گتی گار نے بھرت کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اس کو نہیں بچا سکا بالآخربڑی تلاش کے بعد اس کی لاش ساحل پر لانے میں کامیاب ہوگئے۔ ہندو مذہب کے تہوار کے دوران مسلم نوجوانوں کی جانب سے ڈوبنے والے نوجوان کوبچانے کی کوششیں اور پھر بڑی جدوجہد کے بعد اس کی لاش ساحل پر لانے میں تعاون فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی واضح ترین مثال ہے۔
Share this post
