کنداپور 27 مارچ 2022( فکرو خبر نیوز/ذرائع) شہر کے ونائکا تھیٹر کے قریب پر جمعہ کی رات چار اجنبیوں نے ایک آر ٹی آئی کارکن پر حملہ کیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
سداشیوا کوٹیگر (56)، کنڈیشورا روڈ کا ساکن ہے جو اس حملے میں زخمی ہوا ہے۔ وہ جمعہ کی شام تقریباً 7.45 بجے ونایاکا فلم ٹاکیز کے قریب لین پر کھڑا تھا، جب چار اجنبیوں نے تلواروں، ڈنڈوں اور لوہے کی سلاخوں سے اس پر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی شخص شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہے۔
سداشیوا، جو ایک آر ٹی آئی کارکن ہیں، نے ریونیو، محکمہ جنگلات اور تالابوں کی تجاوزات سے متعلق 40 سے زیادہ مسائل پر معلومات مانگی تھیں۔ یہ شبہ ہے کہ یہ حملہ سداشیوا کے پوچھے گئے ایک یا زیادہ مسائل کی وجہ سے ہوا ہوگا۔
اس سلسلے میں کنداپور سٹی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ آر ٹی آئی کارکنان کی اسوسی ایشن نے اسپتال کا دورہ کیا اور سداشیوا کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ تھانے پہنچ کر پولیس سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی اپیل کی۔
ضلع آر ٹی آئی کے صدر سداشیوا شیٹی، کنوینر ستیش پوجاری، مہیش اڈوپا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
Share this post
