سی پی آئی (ایم ) کے کارکن کا قتل معاملہ : آر ایس ایس کے تین کارکنا ن حراست میں (مزید اہم ترین خبریں )

تحقیقات کے دوران تینوں نے مذکورہ جرم کے اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو معلومات بھی فراہم کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوجیت نے مذکورہ قتل کا منصوبہ اس وقت بنایا تھا جب اس پر چند سی پی ایم کے کارکنان نے دو ہفتہ قبل حملہ کیا تھا۔ بتایا جارہاہے کہ اس نے اس حملہ کے کا بدلہ لینے کے لیے موہن کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ پولیس نے واردات انجام دینے کے لیے استعمال کی جانے والی بائک ضبط کرلی ہے ۔ تحقیقات کے دوران ملزمین نے کہا کہ وارادت انجام دیتے وقت کل چھ افراد موجود تھے۔ یاد رہے کہ سی پی ایم کا مقامی سکریٹری موہن12؍ اکتوبر کو اپنے دکان میں بیٹھاہوا تھا اس دوران قریب ساڑھے دس بجے چند افراد نے اس پر قاتلانہ حملہ کردیا اور موقعۂ واردات سے ملزمین فرار ہوگئے۔ واردات کے منظر عام پر آتے ہی پولیس نے آر ایس ایس کارکنان کے خلاف معاملہ درج کرلیا تھا۔ تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے دیگر ملزمین کو حراست میں لینے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ 


تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکراگئی ، ایک شخص موقعۂ واردات پر ہلاک تودوسرا شدید زخمی 

منجیشور 15؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) تیز رفتار کار کے موٹر سائیکل سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک عمر رسیدہ شخص کے ہلاک اور ایک ادھیڑ عمر کے شخص کے شدید زخمی ہونے کی واردات اپلا کے قریب کل صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت مشتاق حسین (65) اور شدید زخمی شخص کی شناخت آفاق (45)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ افراد بذریعہ موٹر سائیکل اپنے کسی رشتہ دار کے یہاں سے گھر لوٹ رہے تھے،اس دوران ایک تیز رفتار سوفٹ کار ان کی بائک سے ٹکراتے ہوئے آگے بڑھی۔ حادثہ کی وجہ سے دونوں زمین پر آرہے اور موقعۂ وارادت پر مشتاق حسین کی موت واقع ہوئی جبکہ آفاق کو شدید چوٹیں پہنچیں۔ زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مشتاق حسین بنگلور کے ایک اسکول میں منیجر تھا اور اپلامیں واقع اپنے کسی رشتہ دار کے یہاں دو روز گذارنے کے بعد گھر لوٹ رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں کار پر سوار افراد محفوظ بتائے جارہے ہیں لیکن کو کار کے اگلے حصہ کو نقصان پہنچا ہے۔ 



گانجہ فروختگی کے الزام میں دو افراد گرفتار 

کاسرگوڈ 15؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز)گانجہ فروختگی کے الزام میں کمبلے پولیس کی جانب سے دو افراد کو یہاں حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمین کی شناخت شمس الدین (22) مقیم پتور اور محی الدین پاشا (26) مقیم شیریان ، کمبلے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چند روز سے علاقے میں پولیس ایک رکشہ کا تعاقب کررہے تھے جس کے سلسلہ میں کہا جارہا تھا کہ اس کے ذریعہ سے غیر قانونی کام کیے جارہے ہیں۔ پولیس نے گشت کے دوران مذکورہ رکشہ پر سوار دوافراد کو حراست میں لیتے رکشہ کی تلاشی لی اور وہاں سے 30گرام گانجہ ضبط کرلیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس رکشہ کے ذریعہ کئی غیر قانونی کام انجام دئیے جارہے تھے جس کی بنیاد پر لوگوں میں اس کے تعلق سے چہ میگوئیاں جاری تھی۔ اطلاعات کے موصول ہونے کے بعد پولیس نے شک کی بنیاد پر اس رکشہ کا تعاقب کیا تھا اور گانجہ اور ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد شک یقین میں بدل گیا ۔ کمبلے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...