مذکورہ سنٹر کے افتتاح کے بعد اربن بینک کے حافظکا ہال میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک جناب مہیش رائکر، ڈاکٹر جی این اشوک کمار، ڈاکٹر میور پربھو، جناب گوراوپورول، ڈاکٹر کرشنا جی وغیرہ نے روٹری کلب کے اس عمل کو سراہتے ہوئے اسے بھٹکل کے عوام کے لیے ایک بہترین تحفہ قراردیا ، اس موقع پر بھٹکل کے رکن اسمبلی مسٹر منکال وائید یا نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے روٹری کلب کے ممبران کو مبارک باد دی اور اس عمل کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں کو دی جانے والی ہر سہولیات میں وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور حتی الامکان سرکاری ہو یا نجی ہو امداد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
Share this post
