روٹری کلب بھٹکل کی جانب سے 9جون کو ڈیالائسس سنٹر کا افتتاح ہوگا

ان باتوں کی اطلاع آج یہاں شہر کے شری نواس ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں روٹری کلب کے ذمہ داران و اراکین نے دی ہے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سلور جوبلی کے موقع پر کلب اس کو ایک یادگار دن بنانا چاہتا ہے اسی وجہ سے شہر بھٹکل کے ڈیلائسس کے بیماروں کے لئے ایک تحفہ کے طور پر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اس موقع پر مہمانِ اعزازی کے طور پر جناب مہیش رائکر، ڈاکٹر جی این اشوک کمار، ڈاکٹر میور پربھو، جناب گوراوپورول، ڈاکٹر کرشنا جی وغیرہ شرکت کریں گے۔ اس افتتاحی تقریب میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ شرکت کریں۔

Share this post

Loading...