اس نشست میں بطور مہمانِ اعزازی کاروار ریوینو ضلع کے اسسٹنٹ گورنر ڈاکٹر ارون موہن نائک نے شرکت کی تھی جنہوں نے اپنے بیان کے دوارن نو منتخب انتظامیہ کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیااور کہا کہ پچھلے سال جتنے کام اس پلیٹ فارم سے ہوئے ہیں اس سے زیادہ کام امسال ہونے چاہیے اور ہم نئی انتظامیہ سے اس بات کی توقع بھی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سندیپ جے نائک نے بھی انئی انتظٖامیہ کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کلب کے اصول وضوابط پر عمل کرتے ہوئے خدمت انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ایس ایس ایل سی میں چھ ماہ کے لیے بیسٹ اسکول ایوارڈ شری وڑی اسکول اور چھ ماہ کے لیے آنند آشرم کانوینٹ کے لیے رولنگ ٹرافی بطورِ انعام کے دی گئی ۔ بھٹکل تعلقہ سے ایس ایل سی امتحانات میں سب سے زیادہ فیصد حاصل کرنے والی ( 99.04%) روٹرین ایم اے (محتشم عبدالغنی) میموریل اسکالر شب تین ہزار روپئے روٹری کلب کی جانب سے بطور انعام دئیے گئے۔ شکریہ کے کلمات شاکر حسین نے ادا کیے ، قریب رات آٹھ بجے یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر ڈاکٹر گوریش ، سابق صدر روٹری کلب ایس ایم خان، راجیش نائک ، قاسمجی نذیر صاحب وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
