بنگلورو 16/ نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع) وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے واضح کردیا ہے کہ 5دسمبر کو ریاست میں منعقد ہورہے ضمنی انتخابات میں آر روشن بیگ کوبی جے پی کا ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ 16ناراض اراکین کے ساتھ روشن بیگ نے بھی اپنا ستعفیٰ سونپ کر کانگریس کے خلاف بغاوت کی تھی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد انہیں امید تھی کہ انہیں بھی بی جے پی ٹکٹ دے گی لیکن اس طرح نہیں ہوا ہے۔ ایڈی یوروپا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہم نے روشن بیگ سے تفصیلی بات چیت کی ہے اور انہیں سمجھایا ہے کہ موجودہ حالات میں انہیں ٹکٹ نہیں دے سکتے۔ بی جے پی کی طرف سے اس طرح کے رویے کے بعد روشن بیگ کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ اب کہا جارہا ہے کہ بیگ اکیلے ہی انتخابات لڑسکتے ہیں۔
Share this post
