داونگیرے26 مارچ 2023 (فکروخبر/آئی اے این ایس) یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے دوران ایک شخص نے سیکوریٹی حدود کو پھلاندتے ہوئے وزیر اعظم کی گاڑی کی طرف دوڑ لگانے واقعہ رونما ہوا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پی ایم مودی نے ہیلی پیڈ پر اترنے کے بعد ایک کھلی گاڑی میں روڈ شو میں حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق پی ایم مودی کی گاڑی ہیلی پیڈ سے جی ایم آئی ٹی کیمپس کے پیچھے ایک عوامی ریلی کے مقام کی طرف گزر رہی تھی۔اچانک ایک نوجوان پھلانگ کر پی ایم مودی کی گاڑی کی طرف بھاگنے لگا۔
تاہم پولیس اور سیکورٹی اہلکار نوجوان کی طرف بڑھے اور اسے روک دیا۔ بعد ازاں اسے حراست میں لے لیا گیا۔
Share this post
