حکومت اور ملازمین یونین کے درمیان منعقدہ میٹنگ میں نتیجہ پر نہ پہنچنے کی وجہ سے ملازمین نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی انتظامیہ کے اس اعلان کے بعد بھٹکل کے کئی مسلم تعلیمی ادارے بشمول، علی پبلک اسکول ،اصلاح البنات، انجمن نے کل بروز پیر ایک دن چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔
دلت پر حملہ کے الزام میں دو بجرنگیوں سمیت سات افراد حراست میں
چک منگلور 24؍ جولائی (فکروخبرنیوز) گائے کو ذبح کرنے کے الزام میں ایک دلت خاندان پر حملہ کرنے والے دو بجرنگیوں سمیت سات لوگوں کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ حملہ کیے جانے کی واردات اس وقت سامنے آئی جب فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھانے والی ’’ کومو سوہارا ویدیکے ‘‘ تنظیم نے مذکورہ معاملہ کے خلاف آواز بلند کی۔ اطلاعات کے مطابق دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے دو بجرنگیوں سمیت سات افراد کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ان کے گھر میں گھس کر ان پر حملہ کیا ہے۔ جیا پورا کے سب انسپکٹر چندرا شیکھر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دس جولائی کو ملزمین ایک دلت کے گھر گئے جنہوں نے اجازت کے بغیر گائے ذبح کی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم بھی وہاں پہنچی اور کٹا ہوا گوشت پائے جانے کی وجہ سے شکایت درج کرائی اورتین دلت افراد کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں انہیں رہا بھی کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دوسرے روز دلت افراد کے تین افراد پولیس تھانہ پہنچے اور سات ملزمین کی جانب سے ان پر حملہ کیے جانے کے واقعہ کے خلاف کاؤنٹر کیس درج کیا۔ لوگوں میں اس بات کو لے کر چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ 10؍ جولائی کو درج شدہ شکایت پر پولیس نے ملزمین کو حراست میں لینے کے لیے چودہ دنوں کاانتظار کیوں کیا؟ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ تنظیم اس معاملہ کے خلاف آواز نہ اٹھاتی تو پولیس اس معاملہ پر پردہ ڈالنے کی پوری کوشش کرتی اور کسی طرح اس معاملہ کو بند کرنے کی سازشیں کی جاتیں۔ فی الحال دو بجرنگیوں سمیت سات افراد کو پولیس حراست میں لے چکی ہے۔
کمپنی کا ای میل ہیک کرکے چوتیس لاکھ روپئے لوٹ لیے
کارکلا 24؍ جولائی (فکروخبرنیوز) کمپنی کا ای میل ہیک کرکے قریب چوتیس لاکھ روپئے لوٹ لیے جانے کی واردات کی شکایت کارکلا پولیس تھانہ میں درج ہوئی ہے۔متأثرہ شخص کی شناخت دنیش نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو مہادیو پرکاش کیشیو کمپنی میں بطور شراکت دار ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائک نے 11؍ جولائی کو گوا کی دامودر ٹمبر کمپنی سے کچے کاجو کے بیچ درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا جس میں ہر ٹن کی قیمت ایک ہزار چھ سو اسی ڈالر مقرر کی گئی تھی اس طرح نائک کمپنی سے معاملہ 37,90,479 پر طئے کیا اور چار لاکھ روپئے بطور ایڈوانس کے ادا کیے۔ درآمد شدہ مال پہنچنے کے بعد نائک نے بقیہ رقم 33,90,479روپئے کارکلا کے آننتا شاینا مندر روڈ پر واقع سینڈیکیٹ بنک کے ذیعہ دامودر ٹمپر کمپنی کے کارپوریشن بنک اکاؤنٹ کے ذریعہ بھیجنی تھی ۔ اس دوران اے ایل شرما نامی ایک شحص نے دنیش نائک کا ای میل ہیک کرتے ہوئے مذکورہ رقم ریاستِ مہاراشٹرا کے ببیتا انٹرپرائزیز کے نام سے بنے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرائی اور اس طرح سے یہ رقم متعلقہ کمپنی کو پہنچنے کے بجائے اے ایل شرما کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگئی۔ کارکلا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
