مسٹر سدارامیا نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی صرف سیاسی وجوہات سے ٹیپو جینتی کی مُخالفت کررہی ہے ۔یدی یورپا نے بی جے پی میں رہتے ہوئے ٹیپو جینتی منائی تھی اور شوبھا کرندلاجے نے ان کا ساتھ دیا تھا۔چیف منسٹر نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ اس دن ٹیپو سُلطان کا پوشاک پہن کر تلوار لہرانے والے یدی یور پا اب ٹیپو جینتی منانے کی مُخالفت کررہے ہیں۔انھوں نے سوال کیا کہ ٹیپو سُلطان جینتی کی مُخالفت کرنے والوں کو کیا تاریخ کی معلومات ہیں ؟ میسور کی جنگ کیو ں اور کیسے لڑی گئی تھی اور اس کی حفاظت کیلئے ٹیپوسُلطان نے انگریزوں سے کس طرح لوہا منوایا تھا۔؟ اگر نہیں معلوم ہے تو تاریخ کو پڑھیں ‘اور حقائق کو تسلیم کرنے سے دور نہ بھاگیں ۔
Share this post
