انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے بیس دنوں سے گاڑیوں کی تلاشی لی جاری ہے اور متنازعہ جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، 9نومبر سے 11 نومبر تک ضلع بھر میں شراب کی فروختگی پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ ملحوظ رہے کہ گذشتہ سال ٹیپوسلطان یومِ پیدائش منانے کے دوران مڈی کیرے میں ایک بجرنگ دل کارکن کی پتھراؤمیں موت واقع ہوئی جس کے بعد وہاں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور مخالفین نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔یادرہے اس سال ریاستی حکومت کی جانب سے ٹیپو سلطان ؒ کی یومِ پیدائش منانے کے اعلان کے بعد بی جے پی اور آر ایس ایس نے شدید مخالفت کی اور ریاست بھر میں جگہ جگہ حکومت مخالف پروگرام منعقد کرکے اس کے بائیکاٹ کااعلان کیاگیا لیکن اس کے باوجود بھی ریاستی حکومت ٹیپو سلطان کی یومِ پیدائش منانے کا پروگرام پورے زور شور کے ساتھ منانے کا اعلان کرچکی ہے۔
بنگلور اور منگلو رکے درمیان گیس پائپ لائن جلد ہی شروع ہونے والی ہے
منگلور 09؍ نومبر (فکروخبرنیوز) منگلور اور بنگلور کے درمیان گیس پائٹ لائن کا کام عنقریب ختم ہونے والاہے ۔ اس بات کی اطلاع مختلف ذرائع سے فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ گیس پائپ لائن کے شروع ہونے کے بعد اہم شاہراہ پر ٹرافک کا نظام میں خلل واقع ہونے کے امکانات کم ہوسکتے ہیں۔ منگلور اور بنگلور کے درمیان بذریعہ شیرڈی گھاٹ چلنے والے گیس ٹینکر کی وجہ سے ٹرافک نظام بری طرح متأثر ہوتا تھا اور حادثات کابھی خطرہ لاحق تھا لیکن اب کہا جارہا ہے کہ گیس پائپ لائن کے شروع ہونے کے بعد حادثات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گیس پائپ لائن کا کام ایڈی پور اور سولور تک مکمل ہوچکا ہے اورجلد ہی اس کے مکمل ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن کے لیے حفاظتی انتظامات بھی کیے جاچکے ہیں اور نئے سسٹم کے ساتھ اسے جوڑدیا گیا ہے۔
Share this post
