ریاست کرناٹک کے 29سماجی اداروں کا متحدہ پلٹ فارم کنیرا مسلم خلیج کونسل

اس اجتماعی کوشش کے ذریعہ وہ ہمارے علاقوں کے عوام بالخصوص مسلمانوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔ کونسل کے صدر جناب عبدالقادر باشاہ نے کہا کہ ہمار ا مقصد علاقے نا خواندگی کا خاتمہ کرنا ہے اور علاقے میں اعلیٰ معیاری تعلیم کا بندوبست کرکے ہمارے نونہالوں کو ہمیں درپیش مسائل کے حل کے لیے تیار کرانا ہے ۔ اس کے علاوہ اسپتالوں میں بہترین سہولیات کا مہیا کرانا ، خلیج سے واپسی پر این آر آئس کو موزوں ملازمتوں یا خود روزگاری کی طرف رہنمائی کرانا کینرا مسلم خلیج کونسل کی حکمت عملی میں شامل ہے ۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل منکی میں منعقدہ کونسل کی میٹنگ میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا تھا جس کی تفصیلات حسبِ ذیل ہے ۔ 
صدر : عبدالقادر باشاہ رکن الدین ، بھٹکل نائب صدر اول : محمد زبیر منا ، مرڈیشور نائب صدر دوم محمد خواجہ ابکار ، ہیرانگڈی سکریٹری جنرل : ابو محمد مختصر ، منکی سکریٹری : مولانا ارشاد علی افریقہ ندوی ، بھٹکل خازن : فضل الرحمن جوکاکو ، بھٹکل محاسب : عبدالرحمن صدیقی بھٹکل 

Share this post

Loading...