ریاست تامل ناڈو کے مندر میں دو ہندو گروہوں کے درمیان تصادم

صدر جمہوریہ نے ٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ منظور کرلیا، دہلی میں گورنر راج نافذ 

نئی دہلی ۔ 17 فروری (فکروخبر/ذرائع) ملک کے صدر پرناب مکھر جی نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے دہلی میں گورنر راج نافذ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سوشیل کمار شینڈے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ صدر نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ اور کابینہ کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کے بعد دہلی میں گورنر راج کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی لوک پال بل ریاستی اسمبلی میں پیش کرنا چاہتی تھی جس کیلئے مرکزی حکومت سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز الشیخ نئی دہلی پہنچ گئے 

نئی دہلی۔ 17 فروری (فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور و اوقاف شیخ صالح بن عبدالعزیز الشیخ ہندوستان کے دورہ پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ ہندوستان میں مسلمان کمیونٹی کے رہنماؤں، اسلامی یونیورسٹیوں کے سربراہان اور سوسائٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے دورے کے بنیادی مقصد سعودی عرب اور دنیا کے مختلف خطوں میں رہنے والے مسلمانوں کے مابین روابط کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Share this post

Loading...