ریاست بھر میں محکمۂ نقل وحمل کی جانب سے بند : عام زندگی متأثر (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

بند کے پیشِ نظر شمالی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکل نے آج تمام اسکولوں کو چھٹی دئیے جانے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے شمالی کنیرا کے تمام اسکول اور کالج بند رہے ، اسی کے پیشِ نظر شہر میں بھی سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا ، انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے تمام اسکولس اور کالجس ، علی پبلک اسکول، نونہال سینٹرل اسکول ، مادرِ حوا اسلامک اسکول ، شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ اس کے علاوہ ایک علاقہ سے دوسرے علاقوں کی جانب سفر کرنے والے مسافروں نے بھی بند کے پیشِ نظر اپنے اسفار ملتوی کئے ۔ پڑوسی ضلع جنوبی کنیرا میں بھی بند کا اثر آج صبح ہی سے دیکھنے میں آیااور کے ایس آر ٹی سی کی بسیں مکمل طور پر بند رہیں البتہ وہاں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے۔ بند کی وجہ سے کسی بھی علاقہ سے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم منگلور سے ملی اطلاعات کے مطابق کل رات کے ایس آر ٹی سی بسوں کے بعض ڈرائیور اور کنڈکٹروں کی جانب سے چلتی بسوں کو زبردستی بند کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں لیکن کے ایس آر ٹی سی بس کے ضلع کمشنر نے پولیس کو اطلاع کرنے کے بعد ان کی مداخلت کی وجہ سے یہ کوششیں ناکام کردی گئیں اور کل رات اپنی منزل کی جانب جانے والی بسیں روانہ ہوئیں ۔ بند کا اثر آج صبح سے دیکھنے میں آیا اور مختلف منزلوں کی جانب روانہ ہونے والی بسیں بس اڈے پر کھڑی دکھائی دیں۔


تیز رفتار کار راہگیر سے ٹکراگئی ، راہگیر شدید زخمی 

ڈرائیور کی ہمدردی کے جذبہ کو دیکھ کر زخمی شخص نے کیا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرانے سے انکار

پتور 25؍ جولائی (فکروخبرنیوز) انسانیت کے تعلق سے ہمدردی کے جذبہ سے سخت سے سخت دل بھی نرم پڑجاتا ہے اور بڑی سے بڑی غلطیاں بھی انسان معاف کردیتا ہے ، اس کی واضح مثال اپنا انگڈی میں کل رات پیش آئے سڑک حادثہ سے ملتی ہے جس میں ایک تیز رفتار کار راہگیر سے ٹکرانے کی وجہ سے راہگیر سخت زخمی ہوگیا ۔زخمی شخص کی شناخت پرشانت ڈی کوسٹا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص اپنا دفتر بند کرکے گھر جانے کے دوران تیز رفتار بارش اور راستہ میں کیچڑ وغیرہ ہونے سے راستے کے ایک کنارے سے چل رہا تھا اس دوران پیچھے سے ایک تیز رفتار کار ڈی کوسٹا سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے وہ زمین پر آرہا اور اس کے پیر ، سر اور ہاتھ کو چوٹیں پہنچیں ۔ کار ڈرائیور کی انسانیت کے جذبے کی داد دینی چاہیے کہ اس نے زخمی ڈی کوسٹا کو اپنے کار پر سوار کرکے اسپتال پہنچایا اور وہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اس کی خدمت میں لگا رہا۔ ڈرائیور کے اس انسانیت کے تعلق سے ہمدردی کے جذبہ سے ڈی کوسٹا نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ ڈرائیور کو اس کی اس غلطی پر معاف بھی کیا۔ ملحوظ رہے کہ آج کل پیش آنے والے سڑک حادثات کے تعلق سے انسانی ہمدردی ختم ہوتی جارہی ہے اور لوگ حادثہ میں زخمی افرادکی مدد کرنے کے بجائے اپنے موبائل میں تصویر کشی کررہے ہوتے ہیں جس سے کئی افراد تڑپ تڑپ کر اپنی جان بھی گنوا چکے ہیں۔


منگلور : ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں نے کل رات ہی میں بسیں روکنے کی کوشش کیں 

پولیس کی مداخلت نے حالات پر قابو پالیا 

منگلور 25؍ جولائی (فکروخبرنیوز) کے ایس آر ٹی سی کے ملازمین کی جانب سے ریاست بھر میں دو روزہ احتجاج کی وجہ سے شہر میں ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کی جانب سے اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد چلتی بسوں کو کل رات ہی سے بند کرنے کی ناکام کوششیں کیے جانے کی خبریں فکروخبر کو موصول ہوئیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کل شام کے ایس آر ٹی بسوں کے بعض ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کی جانب سے کل شام ہی سے چلتی بسوں کو بند کرنے کی کوششیں کیں ۔ جیسے ہی اس بات کی اطلاع کے ایس آر ٹی سی بس کے ضلعی کمشنر ونایک ہیگڈے کو ملی تو انہوں نے فوری طور پر بارکے پولیس تھانہ کو اس کی اطلاع کردی جس کے بعد انسپکٹر راجیش کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ونایک ہیگڈے نے کہا کہ اتوار کو اپنے منزل کی جانب سے جانے والی بسیں اپنے مقررہ اوقات میں روانہ ہوں گی۔ کئی لوگوں نے اپنی ٹکٹیں پہلے سے بک کی ہیں اور آج صبح تک یہ سرویس جاری رہے گی۔ اس دوران نجی بس کمپنیوں کی جانب سے مسافروں کی سہولیات کے لیے زائد بسوں کابھی انتظام کیا گیا تھا۔ 

Share this post

Loading...