بھٹکل /ریاض 18جون 2022فکروخبرنیوز)ریاض جماعت بھٹکل مسلم ایسو سی ایشن کی جانب سے 16 جون کی شام کراون پلازہ میں محفل بھٹکل کا خوبصورت پروگرام میں منعقد ہوا،پروگرام کا آغازحافظ عبدالجامع بنٹوال کی پر کشش آواز میں تلاوت کلام پاک مع ترجمہ سے ہوا، بھٹکل سے قدم رنجہ مترنم آواز کے بادشاہ مولانا زفیف شینگیری اس محفل بھٹکل کی رونق بنےاور نائطی نظمیں پڑھکر سامعین کو مست و مدہوش کر دیا۔
پروگرام میں چھوٹے چھوٹے بچوں کا فینسی ڈریس، اور ریا کار درویش ڈرامہ اور نائطی زبان میں بچوں نے نظمیں پڑھی اور حاضرین کے لئے کوئز پروگرام بھی تھا الحمد للہ حاضرین پروگرام سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی عبدالنورندوی نےسب سے پہلے جماعت کو مبارک باد دی اوردیار غیر میں اتنی تعداد میں ایک جگہ جمع ہونا دیکھ کر خوشی کا بھی اظہار کیا۔ مولانا نے اس موقع پر حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے دجال کے فتنے سے بچنے کی تاکید کی اور تفصیل سے دجال کے فتنہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا اس دورمیں بے حیائی عام ہوگی، مادی چیزوں کی محبت بڑھے گی ۔ حلال کمائی کمانے پر زوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر آپ بیوی کے منہ میں حلال کا ایک لقمہ بھی ڈالیں گے اس پربھی آپ کونیکی ملے گی ۔ سخاوت و فیاضی اوراللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے انہوں نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول پیش کیا کہ ہم وہ قوم۔ہیں کہ جواپنی کمائ عیاشی کے لئے نہیں غریبوں کی مدد کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔ مولانا نے اس موقع پر اولاد کی صحیح نہج پرتربیت کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی تربیت میں ذرا برابر بھی کوتاہی نہیں کرنی چاہئے ، انکے شب وروز کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہئے کہ وہ دن بھر کن مشغولیات میں رہتے ہیں ، کہاں جا رہے ہیں ، کس سے مل رہے ہیں ،ساتھ ہی اولاد کوبھی نصیحت کی کہ وہ ماں باپ کی خدمت کریں اورا نکے فرماںبردار بن کر ذندگی گزاریں ۔
مہمان خصوصی جناب منیری عتیق الرحمن سکریٹری جنرل بی ایم کے سی نے اپنے خطاب میں کہا کے کے اگر ہم کو جنت کی کنجی حاصل کرنا ہو تو تین باتوں کا خیال رکھنا ضروری سب سے پہلے اللہ کی عبادت دوسرا ہمارے سب کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل اطاعت اور تیسرا خدمت خلق انہوں نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ ہمیں اسلاف کے عطا کردہ مرکزی اداروں کو مستحکم بنانے اور مزید تقویت دینے کی کوشش کرنی ضروری ہے۔ زکات کو ادا کرنے کرنے کے بارے میں کہا کہ کہ اگر ہماری قوم کی زکات صحیح طریقے پر لوگوں تک پہونچ جائے تو ہمارے گاوں میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا۔رابطہ ایوارڈ سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ جولائ میں تعلیمی ایوارڈ ہوگا اور سب کو پروگرام میں شریک ہونے کی دعوت دی، ممبران کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہم جماعتوں سے مل جل کر اسلاف کے کام کو اگے بڑھائیں، اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی ترغیب دی اورکہا کہ میں تنظیم کا نائب صدر اور نوئط کالونی تنظیم بلڈنگ کا کنوینر ہوں کہا کہ اس بلڈنگ کو مکمل کرنے میں بھر پور تعاون دیں، آخر میں کہا کہ اگر ہم اوپر کی باتوں کے ساتھ مزید تین باتیں یعنی تین پی ( Three P = 1. Promise,2.performance and 3rd popularity) ، نمبر ایک وعدہ، دوسرا کارگردگی تو تیسرا شہرت آپ کو بنا کسی کوشش کے مل سکتی ہے۔

جناب یونس قاضیا صاحب صدر کینرا مسلم خلیج کونسل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک جلسہ میں اتنی بڑی تعداد میں ہم وطنوں کا ایک ساتھ جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری قوم آپس میں کتنی محبت کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے ۔حالات کا تذکرہ ہوتے ہوئے کہا ایسے دور میں اگر ہم اپس میں ایک دوسرے کی خطاوں پر معافی تلافی کی عادت نہیں ڈالیں گے اور حالات سے سبق نہیں لینگے تو ہمیں کوئی بچا نہیں سکتا۔
صدرارتی خطبہ میں جناب عمار قاضیہ نے کہا کہ ہم وہ قوم ہیں جو اجتماعی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں اور کسی نہ کسی بہانے سے معلوماتی پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے سے ملاقات کا بھی موقع میسر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ جلسے کی نظامت جناب حبیب اللہ محتشم نے کی۔ پروگرام میں کلامات تشکرجماعت کے جنرل سکریٹری جناب ذھیب پیشمام نے پیش کیے۔
الحمدللہ پروگرام میں بی ایم اے کے ممبران کے ساتھ ساتھ جدہ اور دمام کے عہدیدار اور ذمہ دار شریک تھے ہر ایک نے پروگرام سے لطف اٹھایا۔ پروگرام میں ممبران کے لئے کافی تعداد میں انعامات بھی تھے۔ جو ریفل ڈرا کے ذریعہ تقسیم کیے گیے۔
اس پروگرام میں اسٹیج پر ہماری قوم کے معزز شخصیات بی ایم کے سی کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری صاحب، کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب یونس قاضیا صاحب ، مرکزی جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا عبدالنور فکردے ندوی صدر جماعت جناب عمار قاضیہ اور پروگرام کے روح رواں جناب نجف کھومی موجود وغیرہ موجود تھے۔
پروگرام کی تصویری جھلکیاں
رپورٹ حبیب اللہ محتشم
Share this post

