بھاسکر شیٹی قتل معاملہ :مقتول کی والدہ کو ملی جان سے مارنے کی دھمکیاں
اڈپی 15؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) شہر کے مشہور تاجر بھاسکر شیٹی کے قتل معاملہ میں دن بدن نئے موڑ سامنے آرہے ہیں۔ کل مقتول کی ماں نے اڈپی پولیس تھانہ میں درج شدہ معاملہ میں کہاہے کہ انہیں جان سے ماردئیے جانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس سے وہ بہت پریشان ہے۔گلابی شیٹی نے کہا کہ قتل معاملہ کی اہم ملزم راجیشوری شیٹی کی دوبہنیں رینوکا شیٹی اور روپا ڈی شیٹی پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ جب بھاسکر شیٹی زندہ تھا اس وقت میں نے لاڈجنگ کی پوری ذمہ داریاں سندیش شیٹی کو سپرد کرنے کا مشورہ دیا تھا ، مقتول کی ماں الزام لگایا کہ 12؍ اکتوبر کو جب وہ درگا انٹرنیشل ہوٹل میں موجود تھیں اسی وقت رینوکا اور روپا ڈی شیٹی عمارت کے ملکیت کو لے اس سے لڑنے لگیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس نے اپنی شکایت میں یہ بھی الزام لگایا کہ 13؍ اکتوبر کو سوامی شیٹی نے ہوٹل مینیجر بالا کرشنا کو گالیاں دیتے ہوئے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی ۔پولیس کی جانب سے اس درج شدہ معاملہ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
منگلور : ٹرافک پولیس کے موبائل استعمال کرنے کی مخالفت پر پولیس نے نوجوان کو رسید کیے طماچے
منگلور 15؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) نوجوان کی جانب سے ٹرافک پولیس کے موبائل فون پر بات کیے جانے کو لے کر کیے جانے والے اعتراض کے بعد برہم ٹرافک پولیس اہلکار کی جانب سے نوجوان کو طمانچے رسید کیے جانے کی واردات یہاں پیش آئی ہے۔ پولیس اہلکار کے طماچے مارنے کی واردات ایک شخص نے اپنے موبائل کیمرہ میں قید کرلی ۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سٹی پولیس کمشنر چندرا شیکھر نے کہا ہے انہوں نے اس کی تحقیقات کیے جانے کی ہدایات جاری کردئیے ہیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی پولیس تھانہ میں کوئی معاملہ بھی درج نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں نوراتری منانے کے دوران کار اسٹریٹ پر پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ٹرافک پولیس اہلکار اپنا کام چھوڑ کر موبائل فون پر بات چیت کررہا تھا۔ وہاں سے گذررہے ایک نوجوانوں کے گروہ نے اس بات پر اعتراض جتایا۔ جیسے ہی نوجوان آگے بڑھے پولیس اہلکار نے ایک نوجوان کو دبوچ لیا او راس سے سوالات در سوالات کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک طمانچے رسید کیے ۔ اس پوری واردات کی تصویر کشی ایک نوجوان نے اپنے موبائل میں قید کرلی۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس اہلکار نے موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی لیکن وہ نوجوان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی سماجی کارکنان نے اس واقعہ کی پر زور مذمت کی ہے۔
Share this post
