رقت آمیز دعا کے ساتھ ضلع کاروار کا تبلیغی اجتماع کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا (مزید ساحلی خبریں)

۔ موصوف نے دعا کی اہمیت اور اس سے مرتب ہونے الے اثرات مثالوں کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے اور اس بات کی فکر کرنی چاہیے کہ ہم دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہاتھ پھیلائیں۔ بسااوقات انسان کو اللہ تعالیٰ کسی مصلحت کی وجہ سے مانگی ہوئی چیز عطا نہیں فرماتا لیکن اس دعا کے مانگنے کا ثواب ضرور عطا فرماتا ہے، قیامت کے دن انسان اپنے دعا کے اجروثواب دیکھ کر تمنا کرے گا کہ کاش میری کوئی بھی دعا قبول نہ ہوتی۔ موصوف نے فرزندانِ توحید کو اپنے حقیقی مالک کے ساتھ اپنے تعلقات جوڑے رکھنے اور اس کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو سب سے زیادہ محبت اللہ او راس کے رسول سے ہونی چاہیے جس کے لیے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی تعلیمات کو مضبوطی سے تھامنے کی ضرورت ہے۔ موصوف نے مقامی کاموں کی اہمیت اور اس کے ذریعہ سے پھیلنے والی ایمانی روشنی مثالوں کے ساتھ بیان کی اور اس میں خود کو ضرورت سمجھتے ہوئے اس میں تعاون کرنے کی نصیحت کی۔ اجتماع کا اختتام موصوف کی ہی رقت آمیزدعا کے ساتھ ہوا۔ ایک اندازہ کے مطابق اجتماع میں بیس ہزار سے زائد فرزندانِ توحید نے شرکت کی ۔ 

اڈپی : کار اورآٹو رکشہ کے مابین تصادم ، تمام مسافر محفوظ 

اڈپی 21؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) کار اور آٹو رکشہ کے مابین پیش آئے تصادم میں تمام مسافر کے محفوظ ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔یہ حادثہ آج صبح پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق سنتے سے پٹرول بنک کی جانب سے جارہی ایک کار مخالف سمت سے آرہی ایک رکشتہ سے ٹکراگئی ۔ حادثہ کی وجہ سے کار اور رکشہ پر سوار کسی بھی شخص کو چوٹیں نہیں پہنچی تاہم کار اور رکشہ کو نقصان پہنچا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ آٹو رکشہ غلط سمت سے تیز رفتار کے ساتھ سنتے کٹے جارہا تھا ، اس دوران ایک ماروتی کار مخالف سمت سے آگئی اور دونوں کے درمیان تصادم ہوا ، دونوں سواریوں کے مسافر محفوظ بتائے جارہے ہیں۔

چلتی بس کو لگی آگ 

ایک مسافر خاتون زندہ جل گئی ، کئی مسافر زخمی 

بنگلور 21؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) چلتی بس آگ لگنے سے ایک مسافر خاتون کے زندہ جل کر ہلاک ہونے سنگین واردات شہر کے مضافاتی علاقہ میں آج صبح سویرے پیش آئی ہے۔ حادثہ کی وجہ سے ایک مسافر شدید زخمی ہیں جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس چکمنگلور سے شہر کی جانب جارہی تھی کہ اچانک بس میں آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر بس کو روک دی اور مسافر اترنے لگے۔ اس دوران ہی آگ کے شعلے بھڑک گئے اور ایک خاتون کو اپنی زد میں لے لیا جس کی وجہ سے جائے حادثہ پر ہی خاتون کی موت واقع ہوگئی۔فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک جل پوری خاکستر ہوچکی تھی ۔کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ افسران کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق راجیندرا کمارا کٹاریا نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور خاطیوں کو اس کی سزا ضرور بھگتنی پڑے گی۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مہلوک خاتون کو تین لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا گیا جبکہ زخمیوں کو علاج کی تمام سہولیات مہیا کرائی گئی ہے۔ 

Share this post

Loading...